بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مہنگائی پر حکومت کو جگانے کے لیے کانگریس تھالیاں اور گھنٹیاں بجائے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-27
in قومی خبریں
A A
مہنگائی پر حکومت کو جگانے کے لیے کانگریس تھالیاں اور گھنٹیاں بجائے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی// پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں زبردست اضافے سے تنگ آکر کانگریس اگلے ہفتے مہنگائی کے خلاف حکومت کو جگانے کے لیے تھالیوں اور گھنٹیاں بجاکر ‘مہنگائی سے پاک ہندوستان مہم شروع کرے گی اور پورے ملک میں تین مرحلوں میں اس مہم کو چلائے گی۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے آج ریاستی جنرل سکریٹری انچارج اور ریاستی صدور کی میٹنگ میں اس مہم کو شروع کرنے کے لئے ہری جھنڈی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں پورے ملک میں ‘مہنگائی سے پاک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کا پہلا مرحلہ 31 مارچ کو صبح 11 بجے شروع ہوگا جس میں کانگریس کے اراکین اور عہدیداران اپنے گھروں کے سامنے تھالیاں، گھنٹیاں اور دیگر آلات بجا کر مہنگائی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو بیدار کرنے کا کام کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ مہم کا دوسرا مرحلہ 4 اپریل کو شروع کیا جائے گا جس میں ضلع سطح پر کانگریس کے کارکنان اور عہدیداران مہنگائی سے پاک ہندوستان مہم کے تحت ضلعوں میں دھرنا دیں گے اور ضلع ہیڈکوارٹر میں مارچ نکالیں گے۔
انہوں نے بتایاکہ مہم کے آخری مرحلے میں پورے ریاست سے کانگریس کے سرکردہ کارکنان اور عہدیداران 7 اپریل کو ریاستی ہیڈکوارٹر پہنچیں گے اور ریاستی سطح پر دھرنا، مظاہرے اور مارچ کا اہتمام کریں گے۔ اس دوران وہ مہنگائی سے پاک ہندوستان مہم کے تحت حکومت کو جگائیں گے اور بتائیں گے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت اب احتیاط کرے ورنہ عوام سڑکوں پر اترنے والی ہے۔
(یواین آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Next Post

کسان آمدنی بڑھانے کے لیے کوئی زرعی طریقہ اختیار کریں : تومر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
کسان آمدنی بڑھانے کے لیے کوئی زرعی طریقہ اختیار کریں : تومر

کسان آمدنی بڑھانے کے لیے کوئی زرعی طریقہ اختیار کریں : تومر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.