منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی میں تعلیمی انقلاب کی وجہ سے بچوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے : سسودیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-30
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی میں جو تعلیمی انقلاب آیا ہے اس کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ بچوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اب وہ نہ صرف اپنے کیریئر کو بہتر بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں بلکہ مستقبل میں کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں جس سے ملک میں تبدیلی آئے ۔
روزانہ صبح اسکول کا دورہ کرکے اپنے دن کی شروعات کرنے کے اپنے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مسٹر سسودیا نے آج یہاں ایس کے وی کھیڑا خورد میں بچوں سے بات چیت کی۔ مکالمے کے دوران انہوں نے بچوں سے اسکول کی نئی عمارت، پڑھانے اور سیکھنے کے طریقوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور تین مائنڈ سیٹ نصاب کی وجہ سے ان کی زندگیوں میں کیا تبدیلیاں آئی ہیں کے بارے میں پوچھا۔ بچوں نے جواب دیاکہ "ہمارا اسکول اب ایک بڑے پرائیویٹ اسکول کی طرح لگتا ہے اور ہم اب اسکول آنے میں زیادہ آرام محسوس کرتے ہیں۔ اس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے ہم بچے بھی مستقبل میں بہت اچھا کر سکتے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں 7-8 سال پہلے تک سرکاری اسکولوں کے بچے خود کو ملک کا مستقبل نہیں سمجھتے تھے ۔ اس واقعہ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک سرکاری اسکول کے ایک بچے نے جواب دیا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچے ملک کا مستقبل نہیں بلکہ پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے بچے ملک کا مستقبل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 سالوں میں دہلی کی ٹیم ایجوکیشن نے تعلیمی اصلاحات کے لیے اتنی محنت کی ہے کہ اب یہ رویہ بدل گیا ہے ۔ اب سرکاری اسکولوں کے بچے نہ صرف خود کو ملک کا مستقبل سمجھتے ہیں بلکہ یہ وژن بھی رکھنا شروع کر دیا ہے کہ وہ کس طرح اپنے کام کی بدولت معاشرے کے مسائل کو دور کر کے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ اب کسی بھی کام کے ساتھ ان کا وژن صرف روزگار حاصل کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ بچے یہ سوچنے لگے ہیں کہ ان کے کام سے معاشرے اور ملک پر کیا اثر پڑے گا۔
بات چیت کے دوران 12ویں جماعت کی ایک طالبہ نے انٹرپرینیورشپ مائنڈ سیٹ نصاب کے بارے میں اپنے تجربات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرپرینیورشپ مائنڈ سیٹ نصاب نے اسے نہ صرف ملازمت کے متلاشی کے بجائے نوکری فراہم کرنے والا بننے کی ترغیب دی ہے بلکہ اس نصاب نے زندگی کے ہنر بھی سکھائے ہیں۔ طالبہ نے بتایا کہ پہلے وہ کسی سے بات کرنے سے کتراتی تھی اور لوگوں سے گھل مل نہیں سکتی تھی۔ لیکن ای ایم سی اور بزنس بلاسٹرس نے اس کی مواصلات کی مہارت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک اور قائدانہ معیار کو بھی بہتر بنایا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بمراہ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

Next Post

منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سی بی آئی کا ‘آپریشن گروڈ’

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سی بی آئی کا 'آپریشن گروڈ'

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.