ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بمراہ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-30
in کھیل
A A
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

بنگلورو// ہندوستانی ٹیم کے سرکردہ گیند باز جسپریت بمراہ اپنی کمر میں تناؤ کے فریکچر کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹی 20 سیریز اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہو گئے ہیں۔
کرک بز نے جمعرات کو بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بمراہ بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) چلے جائیں گے۔ اگر بمراہ ورلڈ کپ سے پہلے پوری طرح فٹ نہیں ہوتے ہیں تو انہیں ہندوستان کے لیے ایک دھچکا سمجھا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے قبل ان کی فٹنس کے بارے میں شکوک و شبہات ہے لیکن "امید برقرار ہے”۔
بمراہ دو ماہ کی چوٹ سے واپس آئے اور آسٹریلیا کے خلاف دو ٹی۔ٹوئنٹی کھیلے، حالانکہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی۔ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ ہندوستانی ٹیم کے فزیو اور میڈیکل ٹیم نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا ہے کہ جنوبی افریقہ سیریز کے بقیہ دو میچوں کے لیے ان پر غور نہیں کیا جا سکتا اور انہیں این سی اے جانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ اسٹریس فریکچر کو ٹھیک ہونے میں کم از کم چار ہفتے لگتے ہیں اور ورلڈ کپ میں ہندوستان کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ہوگا جو صرف تین ہفتے دور ہے۔
بمراہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان کی شرکت سے محروم ہوگئے تھے۔ بمراہ آسٹریلیا سیریز کے لیے اسکواڈ میں واپس آنے سے پہلے این سی اے میں بحالی سے گزرے۔
قومی سلیکٹرز نے ابھی تک بمراہ کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد سراج کو جنوبی افریقہ سیریز کے لیے غور کیا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے اضافی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تجربہ کار بولر محمد شامی 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنا سکتے ہیں۔
شامی کووڈ کی وجہ سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز سے باہر تھے، لیکن کوووڈ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوریہ کمار ایک سال میں ہندوستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے

Next Post

دہلی میں تعلیمی انقلاب کی وجہ سے بچوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے : سسودیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

دہلی میں تعلیمی انقلاب کی وجہ سے بچوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے : سسودیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.