نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی 29 اور 30 [؟][؟]ستمبر کو گجرات کا دورہ کریں گے ۔ 29 ستمبر کو صبح تقریباً 11 بجے وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھیں گے اور سورت میں 3400 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ اس کے بعد وزیر اعظم بھاو نگر جائیں گے ۔ وہاں دوپہر تقریباً 2 بجے ، وہ سنگ بنیاد رکھیں گے اور 5200 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ۔ شام تقریباً 7 بجے ، وزیر اعظم احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 36 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کریں گے ۔ تقریباً شام 9 بجے ، وزیر اعظم احمد آباد کے جی ایم ڈی سی گراؤنڈ میں نوراتری فیسٹیول میں شرکت کریں گے ۔
تیس ستمبر کو، صبح تقریباً 10:30 بجے ، وزیر اعظم گاندھی نگر- ممبئی وندے بھارت ایکسپریس کو گاندھی نگر اسٹیشن پر ہری جھنڈی دکھائیں گے اور وہاں سے کالوپور ریلوے اسٹیشن تک ٹرین میں سفر کریں گے ۔ صبح تقریباً 11:30 بجے ، وزیر اعظم احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کو جھنڈی دکھائیں گے اور کالوپور اسٹیشن سے دور درشن کیندر میٹرو اسٹیشن تک میٹرو کی سواری کریں گے ۔ دوپہر 12 بجے کے قریب وزیر اعظم احمد آباد میں احمد آباد ایجوکیشن سوسائٹی میں ایک عوامی تقریب میں احمد آباد میٹرو پروجیکٹ کے مرحلہ اول کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے بعد، تقریباً 5:45 بجے ، وزیر اعظم امباجی میں 7200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے ۔ شام 7 بجے کے قریب، وزیر اعظم امباجی مندر میں درشن اور پوجا کریں گے ۔ اس کے بعد، تقریباً 7:45 بجے ، وہ گبر تیرتھ میں مہا آرتی میں شرکت کریں گے ۔
ان وسیع پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد وزیر اعظم کے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، شہری نقل و حرکت کو بڑھانے اور کثیر جہتی رابطے کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ یہ عام آدمی کی زندگی کی آسانی کو بہتر بنانے پر ان کی حکومت کی مسلسل توجہ کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔
وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گے اور 3400 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں کو وقف کریں گے ۔ ان میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے منصوبے ، ڈریم سٹی، حیاتیاتی تنوع پارک اور دیگر ترقیاتی کام جیسے عوامی انفراسٹرکچر، ورثہ کی بحالی، سٹی بس/بی آر ٹی ایس انفراسٹرکچر، الیکٹرک وہیکل انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومت کے مشترکہ ترقیاتی کام شامل ہیں۔