پٹنہ// وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 1 انے مارگ واقع ”سنکلپ” میںمحصولات اور اصلاحات اراضی کے تحت بہار خصوصی سروے اور بندوبستی کے کام کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میںمحصولات واصلاحات اراضی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر برجیش مہروترا نے ایک پرزنٹیشن کے ذریعے محصولات اور اصلاحات اراضی محکمہ کے تحت بہار اسپیشل سروے اور بندوبستی کے کام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے بہار اسپیشل سروے اور بندوبستی کے کام کے طریقہ اور پیش رفت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کاموں کی باقاعدہ جائزہ اور نگرانی کی جاتی ہے تاکہ شفافیت کے ساتھ کام کو بروقت مکمل کیا جاسکے ۔ انہوں نے داخل ،خارج معاملات کا حل ، آن لائن دستیاب خدمات، اسکریپنگ، ریونیو کے نقشوں کی ڈیجیٹلائزیشن، ریونیو ملازمین کی تقرری اور ٹریننگ سمیت محکمہ کے دیگر اہم کاموں کی بھی تازہ ترین جانکاری دی ۔
جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد زمین سے متعلق باہمی تنازعات کو جلد از جلد ختم کرنا ہے ۔ 60 فیصد سے زیادہ جرائم زمین کے تنازعات کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ زمین سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسپیشل سروے اور بندوبستی کا کام کیا جا رہا ہے ۔ اس کام کے مکمل ہونے کے بعد زمین کے تنازعات کے حوالے سے ہو نے والے تنازعات کم سے کم ہو ں گے ۔ زمین سے متعلق مسائل کے حل سے سماج میں مزید امن قائم ہوگا۔