منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی ہائی کورٹ نے سبرامنیم سوامی کو اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-15
in قومی خبریں
A A
دہلی ہائی کورٹ نے سبرامنیم سوامی کو اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// ہندوستانی سیاست کے بزرگ سیاست دانوں میں سے ایک اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجیہ سبھا کے سابق رکن سبرامنیم سوامی کو بدھ کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا۔ عدالت نے مسٹر سوامی کو حکم دیا ہے کہ وہ سرکاری رہائش گاہ خالی کر کے اسے چھ ہفتے کے اندر پراپرٹی افسر کے حوالے کر دیں۔
عدالت میں سماعت کے دوران مسٹر سوامی کو حکم دیا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے سرکاری بنگلے کا قبضہ چھ ہفتوں کے اندر پراپرٹی افسر کے حوالے کیا جائے ۔
مرکز نے خطرے کے ادراک کے پیش نظر مسٹر سوامی کو 15 جنوری 2016 کو پانچ سال کی مدت کے لیے سرکاری رہائش الاٹ کی تھی۔ جب اپریل 2022 میں راجیہ سبھا میں مسٹر سوامی کی میعاد ختم ہوئی تو انہوں نے سیکورٹی خطرے کے پیش نظر بنگلے کو دوبارہ الاٹ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے کہا کہ مرکز مسٹر سوامی کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرتا رہے گا، جس کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے گا، لیکن انہیں بنگلہ دوبارہ الاٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سبرامنیم سوامی کا اپنا گھر ہے جس میں وہ جا کر رہ سکتے ہیں اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے سوامی کی حفاظت کے لیے اس احاطے میں تمام انتظامات کریں گے ۔
دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اصل الاٹمنٹ پانچ سال کے لیے کی گئی تھی جس کی میعاد ختم ہو چکی ہے ۔ درخواست کو نمٹاتے ہوئے عدالت نے درخواست گزار سوامی کو چھ ہفتوں کے اندر سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے اور پراپرٹی افسر کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر مرمو ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گی

Next Post

بی جے پی نے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کی: کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

بی جے پی نے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کی: کیجریوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.