نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ قومی راجدھانی کے بعد اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہمارے ایم ایل اے کو خریدنے پنجاب پہنچ گئی ہے ۔
مسٹر کیجریوال نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہر ریاست میں آپریشن لوٹس چلا رہے ہیں۔ ایم ایل اے ہر ریاست کے اندر خرید رہے ہیں۔ بظاہر ایم ایل اے مفت میں نہیں خرید رہے ہیں۔ کسی کو سی بی آئی۔ ای ڈی کا خوف دکھاتے ہیں۔ کل ہمیں معلوم ہوا کہ انہوں نے پنجاب کے اندر بھی ایم ایل اے کو 25 کروڑ روپے میں خریدنے کی کوشش کی۔ اے ا ے پی نے گوا کے اندر کتنے روپے میں خریدا ہے ؟ یہ صرف گوا کے ایم ایل اے یا وہاں کے لوگ ہی بتا سکتے ہیں۔ یہ اچھا نہیں ہے ۔ ایم ایل اے کو خریدنے کے لیے ہزاروں کروڑ روپے کہاں سے آرہے ہیں؟ ظاہر ہے یہ سرکاری پیسہ ہے ، جو استعمال ہو رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی آواز اٹھائی تھی۔ بی جے پی نے یہی کام مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، کرناٹک، آسام، اروناچل میں کیا اور اب اس نے گوا میں دوبارہ کیا ہے ۔ اس کے بعد دہلی اور اب پنجاب میں بھی کوششیں ہو رہی ہیں۔ کانگریس اپنے ایم ایل اے کو بچانے میں کامیاب نہیں ہے ۔ دوسری پارٹی ایم ایل اے خرید کر غلط کر رہی ہے ۔ یہ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ یہ لوگ آپریشن لوٹس کے نام پر پورے ملک میں حکومتیں توڑ رہے ہیں، یہ غلط ہے ۔ انہوں نے پنجاب کے 10 ایم ایل اے سے رابطہ کیا تھا۔ ہم تو انہیں بے نقاب کردیتے ہیں۔ پورا ملک جاننا چاہتا ہے کہ کانگریسی کیوں ٹوٹ رہے ہیں۔