سرینگر//
پولیس نے سوپور میں جنگجو ئوں کے چار معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوج کی ۲۲ آر آر‘۱۷۹ویں بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے غوثیہ چوک میں ایک ناکہ لگایا جس دوران دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ناکہ پر مامور اہلکاروں نے ان کا تعاقب کرکے دونوں کو حراست میں لے لیا جس دوران اْن کے قبضے سے دو گرینیڈ برآمد ہوئے۔
انکی شناخت شاکر اکبر گوجری ولد محمد اکبر گوجری ساکن کلوسہ بانڈی پورہ اور محسن وانی ولد غلام محی الدین ساکن چنارڈ بارہ مولہ کے بطور ہوئی۔
بتایا جاتاہے کہ دونوں لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ فورسز اور عام شہریوں پر حملہ کر نے کے منصو بے بنار ہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے مزید دو ساتھیوں ہمیایو شارق ولد شارق رشید ڈار ساکن غوثیہ آباد چنکی پورہ سوپور اور فیضان اشرف وانی ولد محمد اشرف وانی ساکن نادی ہل رفیع آباد کے بطور ہوئی کے بارے میں جانکاری دی اور اْن کی بھی بعد میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔