ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کپتان میں ہوں ،میچ کے دوران رضوان کے ریویو لینے پر بابر کی بھارتی امپائر کو یاد دہانی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-11
in کھیل
A A
پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ایک اور اعزاز لے اڑے

Rizwan

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

لاہور//
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا کیخلاف پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ریویو لینے پر کپتان بابر اعظم کو یاد دہانی کروانا پڑی کہ کپتان میں ہوں۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے آؤٹ کی اپیل پر اگر امپائر آؤٹ نہ دے تو کپتان کو ریویو لینے کا اختیار ہے۔ گزشتہ شب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں کپتان بابر اعظم ریویو پر نظر انداز کیے جانے پر فیلڈ امپائر اور کھلاڑیوں کو یاد دلا رہے ہیں کہ ٹیم کا کپتان میں ہوں۔
ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کی فیلڈنگ کے دوران 16ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر کیچ کی اپیل کی گئی اور کھلاڑیوں سمیت وکٹ کیپر محمد رضوان نے جلدی سے ریویو کا اشارہ کر دیا۔
فیلڈ امپائر انیل چوہدری نے بھی بابراعظم سے پوچھنے یا قومی کپتان کی جانب سے آنیوالے کسی ردِ عمل سے قبل ہی تھرڈ امپائر سے ریویو کا کہہ ڈالا۔ یہ دیکھتے ہوئے بابر نے حیرانی سے اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے انہیں 2 بار کہا کہ ’میں کپتان ہوں‘، اس واقعے کے دوران بابر کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ بھی تھی جب کہ رضوان بھی ہنس رہے تھے۔
بعد ازاں بابر اعظم خود چل کر امپائر کے پاس پہنچے اور انہیں ریویو لینے کا اشارہ کیا لیکن قومی ٹیم کا ریویو ضائع ہو گیا۔ میچ کے دوران اس ہلکے پھلکے مزاحیہ لمحے پر میمز بھی بننے لگیں جس میں بابر اعظم کو ہنسی مذاق میں ایک مظلوم کپتان کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر اعظم کی تعریف کرنے والے 3 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

مجھے نہیں معلہوم کہ اُروشی روٹیلا کون ہیں؟ نسیم شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
نوجوان بالر نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے دوسرے ایڈیشن سے دستبردار

مجھے نہیں معلہوم کہ اُروشی روٹیلا کون ہیں؟ نسیم شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.