ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مجھے نہیں معلہوم کہ اُروشی روٹیلا کون ہیں؟ نسیم شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-11
in کھیل
A A
نوجوان بالر نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے دوسرے ایڈیشن سے دستبردار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

دبئی// پاکستان کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تو ہندوستانی اداکارہ، ماڈل و ڈانسر اُروشی روٹیلا کو جانتے تک نہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو انہیں پسند کرتے ہیں۔
ہندوستان کی بولڈ اداکارہ نے اُروشی روٹیلا نے چند دن قبل ایشیا کپ کے پاکستان اور ہندوستان کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔
اُروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویٰڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گراؤنڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے پاکستانی ٹیم کو دیکھتی دکھائی دی تھیں۔
مذکورہ میچ میں پاکستان نے ہندوستان کو شکست دی تھی مگر میچ سے زیادہ اُروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی مسکرانے کی ویڈیو شیئر کرنے کی خبریں وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے تھے کہ مستقبل میں ہندوستان سے ایک اور خاتون پاکستانی لڑکے سے شادی کریں گی۔
اُروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اب کرکٹر نے اس پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہندوستانی اداکارہ کو جانتے تک نہیں۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے نہ صرف اُروشی روٹیلا کے معاملے پر بات کی بلکہ انہوں نے افغانستان کے خلاف اپنی شاندار پرفارمنس پر بھی بات کی۔نسیم شاہ نے اس بات پر خدا کے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے افغانستان کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم کو میچ جتوایا۔
فاسٹ باولر کے مطابق وہ بلے باز نہیں مگر کوشش کرتے ہیں کہ وہ کریز پر ٹیم کے بلے بازوں کا ساتھ دیں اور انہیں مایوس نہ کریں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے افغانستان کے خلاف جس بلے سے دو چھکے لگائے تھے، انہوں نے وہ فروخت کے لیے پیش کردی ہے، جس سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔
نسیم شاہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان کا میچ دیکھنے گراؤنڈ میں آتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ آسمان سے اُترے ہوئے نہیں ہیں اور نہ ہی ان میں کچھ خاص ہے مگر پھر بھی جو لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں، وہ ان کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں کسی چیز کا کچھ پتہ نہیں ہوتا، وہ صرف گراؤنڈ میں کھیل کھیلتے ہیں اور اسی پر توجہ دیتے ہیں، لوگ انہیں ویڈیوز بھیجتے رہتے ہیں مگر انہیں کسی چیز کا کوئی علم نہیں۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کا فی الحال ایسا ویسا کوئی ارادہ نہیں، وہ صرف کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔نسیم شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اُروشی روٹیلا کو نہیں جانتے، انہیں معلوم نہیں کہ وہ کون ہیں؟۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپتان میں ہوں ،میچ کے دوران رضوان کے ریویو لینے پر بابر کی بھارتی امپائر کو یاد دہانی

Next Post

سری لنکا۔ پاکستان ایشیا کے تاج کے لیے لڑیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ

سری لنکا۔ پاکستان ایشیا کے تاج کے لیے لڑیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.