اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

طلبہ وطالبات میں سائنس اور تحقیق کی دلچسپی پیدا کرنا اساتذہ کی ذمہ داری: صدر جمہوریہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-06
in قومی خبریں
A A
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی//صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے سائنس، تحقیق اور اختراع کو علم پر مبنی معیشت کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ وطالبات میں سائنس اور تحقیق کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے ۔
محترمہ دروپدی مرمو نے پیر کے روز یوم اساتذہ کے موقع پر یہاں وگیان بھون میں منعقدہ تقریب میں ملک کے 45 اساتذہ کو قومی اعزازات سے نوازنے کے بعد یہ اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس پر مبنی معیشتوں میں سائنس، تحقیق اور اختراعات ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولی تعلیم کے ذریعے ان شعبوں میں ہندوستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے ۔ سائنس، ادب یا سماجی سائنس میں بنیادی ہنرسازی کے لیے مادری زبان ایک موثر ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا، "یہ ہماری مائیں ہیں جو ہمیں ابتدائی زندگی میں جینے کا فن سکھاتی ہیں۔ اس لیے مادری زبان فطری صلاحیتوں کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔ ماں کے بعد اساتذہ ہماری زندگی میں تعلیم کو آگے بڑھاتے ہیں۔ اگر اساتذہ بھی طلبہ وطالبات کو اپنی مادری زبان میں پڑھائیں تو طلبہ آسانی سے اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔ اسی لیے قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں اسکولی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے لیے ہندوستانی زبانوں کے استعمال پر زور دیا گیا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ طلبہ وطالبات میں سائنس اور تحقیق کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے ۔ "اچھے اساتذہ فطرت میں موجود زندہ مثالوں کی مدد سے پیچیدہ اصولوں کو آسان اور قابل فہم بنا کر پیش کرسکتے ہیں۔ اساتذہ کے بارے میں ایک مشہور قول کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘ایک اوسط استاد کوئی چیز بتاتا ہے ، ایک اچھا استاد اس کو سمجھاتا ہے ، ایک عظیم استاد اس کا نمائش کرتا ہے اور ایک عظیم استاد ترغیب دیتا ہے ۔’’ انہوں نے کہا کہ ایک مثالی استاد میں یہ چاروں خوبیاں ہوتی ہیں۔ ایسے ہی مثالی اساتذہ طلبہ کی زندگیوں سنوار کر حقیقی معنوں میں قوم کی تعمیر کرتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ وطالبات میں سوالات کرنے اور شکوک و شبہات کا ازالہ کرنے کی عادت کی حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ سوالات کے جوابات دینے اور شکوک و شبہات کو دور کرنے سے ان کے علم میں بھی اضافہ ہوگا۔ ایک اچھا استاد ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کے لیے پرجوش رہتا ہے ۔
اس موقع پر محترمہ دروپدی مرمو نے اپنے اساتذہ کو یاد کرتے ہوئے کہا، [؟]اساتذہ نے نہ صرف انہیں پڑھایا بلکہ انہیں پیار اور تحریک بھی فراہم کی۔ اپنے گھر والوں اور اساتذہ کی رہنمائی کی وجہ سے وہ کالج جانے والی اپنے گاؤں کی پہلی بیٹی بنی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس کے لیے وہ ہمیشہ اپنے اساتذہ کا مقروض رہیں گی”۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم نے تقریباً 70 فیصد روسی میزائل مار گرائے، کیف اب بھی خطرے میں ہے:یوکرین

Next Post

جھوٹا مقدمہ بنانے کے لیے دباؤ ڈالنے پر جتیندر کمار نے خودکشی کی: سسودیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

جھوٹا مقدمہ بنانے کے لیے دباؤ ڈالنے پر جتیندر کمار نے خودکشی کی: سسودیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.