سرینگر//
جموںکشمیر میں منگل کو ۶گھنٹوں کے دوران۴کم شدت والے زلزلے محسوس کئے گئے ۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس زلزلے کا مرکز کٹرہ علاقہ تھا اور اس کی گہرائی۱۰کلو میٹر تھی۔
اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر۹ء۳ریکارڈ ہوئی ہے اوریہ زلزلہ رات کے۲بجکر۲۰منٹ پر آیا۔
مذکورہ سینٹر کے مطابق اس کے بعد جموں و کشمیر میں تین مزید ہلکے درجے کے زلزلے آئے جن میں سے پہلا رات کے۳ بجکر۲۱منٹ پر دوسرا۳بجکر۴۴منٹ پر اور تیسرا صبح۸بجکر۳منٹ پر آیا۔
ان زلزلوں کی شدت ریکٹراسکیل پر بالترتیب۶ء۲/۸ء۲؍اور۹ء۲ریکارڈ ہوئی ہے ۔تاہم ان زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی ہوئی اطلاع نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔