صنعاء//
یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع عمران گورنری کے ایک گاؤں میں ہفتے کی شام خواتین کی ماتمی مجلس [مجلس عزاء] پر گرج چمک کےدران آسمانی بجلی گرنےکے نتیجے میں 5 خواتین ہلاک اور 13 زخمی ہو گئیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ عمران کے شمال میں واقع العشہ ڈاریکٹوریٹ میں خواتین کی جانب سے مجلس عزا منعقد کی گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں 5 خواتین ہلاک اور 13 زخمی ہو گئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔قبل ازیں یمن کی حجہ گورنری میں آسمانی بجلی گرنے سے سات افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔حوثی ملیشیا کے کنٹرول حجہ گورنری میں ہنگامی اور آفات سے متعلق کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کفل شمر ڈاریکٹوریٹ میں بجلی گرنے سے 5 شہری ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوئے۔
ادھر اسی گورنری میں مبین ڈاریکٹوریٹ میں بھی تعزیتی مجلس پر بجلی گرنے سے دو خواتین ہلاک اور تین زخمی ہوگئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حجہ گورنری میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی علی محمد زید، زید محمد زیداور عبداللہ محمد زید شامل ہیں۔
یمن میں تقریباً دو ماہ سے شدید طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں، جن میں سے بعض مقامات پر طوفانی بارشیں سیلاب کا باعث بنی ہیں۔ سیلاب سے اب تک درجنوں افراد جاں بحق اور املاک کو بھاری نقصان پہنچ چکا ہے۔