جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ترقی میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ کا اہم تعاون: شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-22
in قومی خبریں
A A
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ مرکزی علاقائی کونسل میں شامل مدھیہ پردیش، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور چھتیس گڑھ کی ریاستیں اپنے جغرافیائی محل وقوع، جی ڈی پی میں شراکت اور ملک کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ .
مسٹر شاہ آج بھوپال میں سنٹرل زونل کونسل کی 23ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ان چاروں ریاستوں کو بیمارو ریاست سمجھا جاتا تھا، لیکن اب یہ تمام ریاستیں اس سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل زونل کونسل ریاستیں ملک میں غذائی اجناس کی پیداوار کے اہم مراکز ہیں اور کونسل میں شامل چاروں ریاستوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹیم انڈیا کے تصور کو زمین پر اتارا ہے ۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے میٹنگ میں شرکت کی، جب کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ورچوئل میڈیم کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں رکن ریاستوں کے سینئر وزرائ، مرکزی داخلہ سکریٹری، بین ریاستی کونسل سکریٹریٹ کے سکریٹری، رکن ریاستوں کے چیف سکریٹری اور ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں اور محکموں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا ہے ۔ پچھلے آٹھ سالوں میں انہوں نے ٹیم انڈیا کے تصور کو پورے ملک میں سامنے رکھا ہے ۔ زونل کونسل کے اجلاسوں کی تعداد میں اضافہ کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ 1957 سے 2013 کے مقابلے میں 2014 سے زونل کونسل کے اجلاسوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے باوجود ملاقاتوں کی تعداد میں اضافہ وزیر اعظم کی ٹیم انڈیا کا تصور پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد زونل کونسل کے اجلاسوں میں مسائل کے حل میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگرچہ علاقائی کونسل کے اجلاسوں کا کردار مشاورتی ہوتا ہے لیکن وزیر داخلہ کے طور پر تین سال کے تجربے کی بنیاد پر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ کونسل اور اس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاسوں کو اہمیت دیتے ہوئے ہم نے کئی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سنٹرل زونل کونسل کے گزشتہ اجلاس میں 30 مسائل زیر بحث آئے جن میں سے 26 مسائل حل ہو چکے ہیں جبکہ 17 جنوری 2022 کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے 14 ویں اجلاس میں 54 میں سے 36 مسائل حل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں کل ملاکر 18 معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سے 15 کو حل کر لیا گیا جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ کونسل کی میٹنگوں کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ ریاستوں کے درمیان خصوصیات کا بہتر تبادلہ ہو رہا ہے ۔ اس سے نہ صرف دوسری ریاستوں کو تحریک ملتی ہے ساتھ ہی مرکز اور ریاستوں کے درمیان بہتر اور صحت مند تعلقات بھی بنتے ہیں، ریاستوں کے درمیان بہت سے مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوتے ہیں اور ریاستوں کے درمیان باہمی تعاون کا جذبہ بھی مضبوط ہوتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبانے دہلی میں واٹر باڈیز کے احیا کے طور طریقوں کا مطالعہ کیا

Next Post

کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد زائرین دب گئے، 4 جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
Next Post
کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد زائرین دب گئے، 4 جاں بحق

کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد زائرین دب گئے، 4 جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.