ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-18
in کھیل
A A
ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو دو وکٹوں سےہرایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

ہرارے// ہندوستان نے شیکھر دھون (81 ناٹ آؤٹ) اور شبھمن گل (82 ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت جمعرات کو پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کے سامنے 190 رن کا ہدف رکھا تھا جسے ہندوستانی ٹیم نے 30.5 اووروں میں باآسانی حاصل کر لیا۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے پہلی اننگز میں بریڈ ایوانز (32) اور رچرڈ اینگراوا (34) کی شاندار اننگز کی بدولت 189 رن بنائے۔
زمبابوے کی ٹیم جب بیٹنگ کے لیے آئی تو وہ پچھلی سیریز کی اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں۔
جہاں دیپک چاہر نے اوپنرز اینوسینٹ کائیا، تادیناشے مارومانی اور ویسلے مادیویر کو پویلین لوٹایا، وہیں محمد سراج نے شان ولیمز کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں میں دو سنچریاں بنانے والے سکندر رضا 12 رنز بنا کر پرشدھ کرشنا کا شکار ہو گئے۔
محض 66 رن پر پانچ وکٹ گرنے کے بعد کپتان ریگیس چکابوا نے زمبابوے کی شکست خوردہ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 51 گیندوں پر 35 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ چکابوا نے اپنی اننگز میں چار چوکے لگائے۔
ریان برل (11) اور لیوک جونگوے (13) کا وکٹ گرنے کے بعد زمبابوے مشکل میں تھا لیکن بریڈ ایوانز اور رچرڈ اینگراوا ٹیم کے لیے پریشانی کا باعث بن کر ابھرے۔ دونوں نے نویں وکٹ کے لیے 70 رن جوڑے۔ ایوانز نے 29 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے، انگراوا نے 42 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں کی محنت نے ٹیم کو 189 رنز کے باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔
ہندوستان کی جانب سے چاہر (7 اوور، 27 رنز)، کرشنا (آٹھ اوور، 50 رنز) اور اکسر پٹیل (7.3 اوور، 24 رنز) نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے آٹھ اوورز میں 36 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کئے۔
190 رن کا کم ہدف حاصل کرنے اتری ہندوستان کوجیت دلانے کےلئے شبھمن گل اور شیکھر دھون ہی کافی تھے۔ دونوں اوپنر نے پہلے وکٹ کے لیے 192 رن کی بڑی شراکت داری قائم کر کے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے فتح دلائی۔ گیل نے 72 گیندوں پر ایک چھکا اور 10 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 82 رن بنائے جبکہ دھون نے 113 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 81 رن بنائے۔
یہ پہلے وکٹ کے لیے 10 وکٹوں کی جیت میں ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی ون ڈے شراکت داری ہے۔ اس سے قبل، سچن تندولکر اور سورو گنگولی نے 1998 کوکا کولا کپ فائنل میں زمبابوے کے خلاف ناٹ آؤٹ 197 رن کی شراکت داری کرکے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔ ہندوستان نے اب زمبابوے کے خلاف لگاتار 13 میچ جیتے ہیں، جو کسی حریف کے خلاف ہندوستان کی مسلسل سب سے زیادہ جیت ہے۔
کے ایل راہل کی بطور کپتان یہ پہلی جیت ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی تھی لیکن فتح ان کے ہاتھ نہیں لگی تھی۔
راہل اب ہفتہ 20 اگست کو اپنی ٹیم کے ساتھ دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کا سامنا کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئرلینڈ نے فیصلہ کن میچ کے ساتھ سیریز جیت لی

Next Post

شاہنواز حسین نے آبروریزی کے الزام کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
شاہنواز حسین نے آبروریزی کے الزام کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا

شاہنواز حسین نے آبروریزی کے الزام کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.