بارباڈوس// الزاری جوزف (3 وکٹ) اور عقیل حسین (3 وکٹ) کی زبردست گیند بازی کے بعد شمارا بروکس (79 رنز) کی نصف سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ میں ہارنے کا سلسلہ ختم کیا۔
بدھ کو 45.2 اوورز میں آل آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ونڈیز کو صرف 191 رنز کا ہدف دے سکی جو اس نے 39 اوورز میں حاصل کر لیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے ہوئے ونڈیز نے وقفے وقفے سے کیوی بلے بازوں کو پویلین لوٹایا۔ مارٹن گپٹل (24)، فن ایلن (25) اور کپتان کین ولیمسن (34) اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔ اس کے علاوہ مائیکل بریسویل نے 31 (33) اور مچل سینٹنر نے 25 (38) رنز بنائے۔
کیریبیئن بولرز کیوی بیٹنگ پر مکمل طور پر حاوی رہے۔ عقیل حسین نے 10 اوورز میں تین وکٹوں پر صرف 28 رنز دیے جبکہ الزاری جوزف نے 8.2 اوورز میں 36 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن ہولڈر نے دو اور کیون سنکلیئر اور یانک کاریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بروکس نے 10 ون ڈے میچوں میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کی قیادت کی۔ انہوں نے 91 گیندوں میں نو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 79 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ شائی ہوپ نے 26 (24) اور کپتان نکولس پورن نے 28 (47) رنز بنائے۔
واضح رہے کہ اپنے آخری نو میچوں میں ویسٹ انڈیز کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ونڈیز نے اپنی ہار کا سلسلہ ختم کردیا۔ سیریز کا اگلا میچ جمعہ کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔