سرینگر//
جنوبی ضلع اسلام آباد کے شیر باغ علاقے میں ایک نو زائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی۔
معلوم ہوا ہے منگل کے روز شیر باغ نالہ میں چند مقامی افراد نے ایک نو مولود بچے کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور بعد ازاں لاش کو تحویل میں لے لیا۔
اس انسانیت سوز واقعے کے خلاف لوگوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔