جموں//
راجوری کے سجان علاقے میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا، سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔
بتادیں کہ اتوار کی شام یہاں پر سیکورٹی فورسز اور مشتبہ ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے جنگلی علاقے سجان میں پیر کے روز بھی سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن چلایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج ، پولیس اور ایس او جی نے ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھاد ئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو جنگلی علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے پیش نظر اضافی اہلکاروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے بعد ملی ٹینٹوں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا گیا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔