جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل اور فلسطینیوں میں سیاسی مذاکرات کرائے جانا ضروری ہیں: بین الاقوامی ریڈ کراس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-11
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل اور فلسطینیوں میں سیاسی مذاکرات کرائے جانا ضروری ہیں: بین الاقوامی ریڈ کراس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

تل ابیب ؍غزہ///
اسرائیل اور غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے سیاسی مزاکرات شروع کرانے پر زور دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے لیے ریڈ کراس کمیٹی کے ڈائریکٹر فیبریزیو کاربونی کے مطابق ‘صرف سیاسی مذاکرات ہی مسائل کو کم کر سکتے ہیں۔
حالیہ اسرائیلی جنگی جارحیت سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورت حال پچھلے سال کی گیارہ روزہ جنگ کے بعد ایک بد ترین واقعہ تھا۔ جس میں اسرائیلی اور غزہ سٹرپ کے درمیان تشدد ابھرا۔
ریڈ کراس کمیٹی کے ذمہ دار نے اس پس منظر میں کہا غزہ پر چھڑنے والی جنگ امید کے بحران کا سبب تھی ، اس کے نتیجے میں کرب اور تکلیف نے جنم لیا۔ اس بار بار کے انسانی المیے سے بچنے کے لیے سیاسی اقدامات ضروری ہیں اور یہ اقدامات لازما تیزی سے اور بھر پور طریقے سے ہونے چاہییں۔
انہوں نے کہا تازہ جنگ کے انسانی نفسیات پر اثرات بھی اسی طرح تکلیف دہ رہے جیسے ماضی کی جنگوں کے نفسیاتی اثرات ہوتے رہے ہیں۔ جنگ انسانوں کی ذہنی صحت کے مسائل کا سبب بنتی ہے اور ان کی بہتری کے کاموں میں رکاوٹ بنتی ہے، ہر نئی جنگ اور نئے تصادم کے ہر نئے دور کے اثرات اسی نوعیت کے ہوتے ہیں۔
انہوں نے غزہ کے مسلسل تصادم کے ماحول یا جنگ کی زد پر رہنے کی وجہ سے بتایا جب تصادم رک جاتا ہے تو جنگ سے متاثرہ لوگ ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں ، غزہ میں یہ تناسب پانچ افراد میں سے ایک کا ہے، یعنی بیس فیصد ہے۔ دوہزار اکیس کی غزہ جنگ کے بعد اب تک چودہ ماہ کے دوران غزہ کے دونوں اطراف کے لوگ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ انہوں نے غزہ کے مسلسل خطرات کی زد میں رہنے کی وجہ سے کہا ‘یہاں کے نوجوان تھکاوٹ اور مایوسی کا شکار ہورہے ہیں۔
ڈائریکٹر ریڈ کراس کمیٹی نے کہا پچھلے سال غزہ کی جنگ کے بعد میں وہیں تھا ‘میں جمال اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے گھر کے ملبے کے پاس کھڑا تھا۔ انہوں مجھے مئی 2021 کی جنگ سے پہلے بھی ایک بار بلایا تھا۔
میں نے جنگ کے بعد لوگوں کو بے گھر اور خوف زدہ دیکھا۔ فطری طور پر جب کوئی اپنے مستقبل کو غیر یقینی دیکھتا ہے، پھر جدید انسانی تاریخ میں طویل قبضے کے ماحول میں رہنا ایک بہت مشکل کام ہے۔ ان غزہ والوں کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اندر پائے جانے والی گہری مایوسی اور بہتر مستقبل دیکھنے میں ناکامی مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 49 افراد کی موت

Next Post

پیوٹن کے اتحادی کا 3 ممالک پر ایٹمی حملے کرنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین

پیوٹن کے اتحادی کا 3 ممالک پر ایٹمی حملے کرنے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.