کولمبو//سری لنکا کی مرد کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکن پارلیمنٹ ارجن راناٹنگا کو بدھ کو قومی کھیل کونسل (این ایس سی) کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے ٹورنگٹن نیشنل اسپورٹس کونسل میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران رانا ٹنگا کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا۔ نیوز وائر کے مطابق یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کے سابق رکن پارلیمنٹ رانا ٹنگا نے کہا کہ وزیر کھیل نے ان سے این سی پی کی باگ ڈور سنبھالنے کی درخواست کی تھی۔
قبل ازیں کونسل کی ذمہ داری سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے پر تھی لیکن انہوں نے بھی ملک میں جاری مالی بحران کے درمیان وزیر کھیل نمل راجا پاکسے کے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے اپنی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ 15 رکنی اسپورٹس کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں کھیلوں کی بہتری سے متعلق امور میں وزیر کھیل کو مشورہ دے۔ این سی ایس کا تقرر اسپورٹس ایکٹ 1973 (سیکشن 25 ذیلی اصول 4) کے تحت کیا جاتا ہے۔