جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر میں محرم کے روایتی جلوسوں پر پابندی برقرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-07
in اہم ترین
A A
سرینگر میں محرم کے روایتی جلوسوں پر پابندی برقرار

Muharram

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
حکام نے آٹھ محرم یعنی اتوار کو یہاں سرینگر سے بر آمدہونے والے محرم جلوس کو برآمد ہونے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ لیا ہے ‘لیکن وادی کے دوسرے اضلا ع میں محرم کے روایتی جلسوس بر آمد کئے جا رہے ہیں ۔
یہ جلوس نوے کی دہائی تک ہر سال آٹھ محرم کو گرو بازار سے برآمد ہو کر ڈلگیٹ میں اختتام پذیر ہو تا تھا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امسال بھی آٹھ محرم کے جلوس پر پابندی برقرار ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عوام الناس سے التجا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنائے اور اس ضمن میں افواہوں پر اپنی توجہ مرکوز نہ کریں۔
واضح رہے کہ کشمیر میں سرینگر کے گروبازار اور آبی گذر (تاریخی لال چوک) علاقوں سے برآمد ہونے والے۸ویں اور۱۰ویں محرم الحرام کے تاریخی ماتمی جلوسوں پر وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کے آغاز یعنی۱۹۸۹سے پابندی عائد ہے ۔
۱۹۸۹سے قبل۸ویں محرم کا ماتمی جلوس سری نگر کے گرو بازار علاقے سے برآمد ہوکر شہید گنج، جہانگیر چوک، بڈشاہ چوک اور مولانا آزاد روڑ سے ہوتا ہوا حیدریہ ہال ڈل گیٹ میں اختتام پذیر ہوتا تھا۔
ان دو تاریخی ماتمی جلوسوں پر سنہ۱۹۸۹میں اس وقت کے ریاستی گورنر جگ موہن نے پابندی عائد کر دی تھی، اس وقت مرکز میں مرحوم مفتی محمد سعید وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز تھے ۔
اگرچہ پابندی کے خلاف جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے ۲۰۰۸میں جموں وکشمیر ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تاہم کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
کشمیری شیعہ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ محرم جلوسوں پر عائد پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی منشور اور ہندوستانی آئین کے تحت مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگوں کو مذہبی معاملات بجا لانے ، مذہبی تقریبات کا انعقاد کرنے اور مذہبی جلوس نکالنے کا حق حاصل ہے مگر کشمیر میں انتظامیہ نے تاریخی محرم جلوسوں پر پابندی لگائی ہوئی ہے ۔
اس دوران بڈگام میں جلوس عزا میں ہزاروں حسینی عزاداروں نے شرکت کی،جلوس پٹواہ سے امام بارگاہ بڈگام تک بر آمد کیا گیا۔اسلام کی بہتری کے لیے امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے بڑی تعداد میں عزاداروں نے جلوس عزا میں شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں دھماکہ ‘ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں‘

Next Post

وادی میںآئند۲۴ گھنٹوں میں بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
وادی میںبارشوں سے شبانہ درجہ حرارت کئی ہفتوں بعد معمول سے نیچے درج

وادی میںآئند۲۴ گھنٹوں میں بارشوں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.