اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیرگیارہ سال بعد سبکدوش، الواصل نئے سفیر مقرر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-04
in عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

جنیوا///
اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور کام میں اخلاص کے ساتھ 11 سال کے کیریئر کے بعد سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے سفارت کاری کا میدان چھوڑ دیا ہے۔ ان کی سبکدوشی کے بعد ان کی جگہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد الواصل کواقوام متحدہ میں سعودی عرب کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے المعلمی کی جگہ سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد الواصل نے اپنی اسناد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کیں۔
اس عہدے سے قبل الواصل 2016 سے جنیوا میں اقوام متحدہ میں مملکت کے سفیر اور مستقل نمائندے کے عہدے پر فائز تھے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ سفیر عبداللہ المعلمی نے اقوام متحدہ میں اپنے دور میں خطے میں بہت سے بحرانوں کا مشاہدہ کیا، خاص طور پر یمن کا بحران، جس میں انہوں نے بارہا سعودی عرب کی طرف سے جنگ کے خاتمے کی خواہش اور یمنی عوام کی مدد کے عزم کے کو دہرایا۔
سفیر المعلمی نے اقوام متحدہ میں اپنے دور میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، جہاں انہوں نے بعض عرب ممالک جیسے لیبیا اور عراق میں مملکت کی جانب سے بیرونی مداخلت کو مسترد کرنے اور شامی عوام کے مصائب کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ ہمیشہ مسئلہ فلسطین کے پرامن حل پر بات کرتے اور سعودی عرب کے فلسطین کے حوالے سے اصولی موقف کی ترجمانی کرتے۔
سفیر المعلمی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روہنگیا کا مسئلہ ان مسائل میں سے ایک ہے جسے مملکت بہت اہمیت دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار میں دیگر اقلیتوں کے ساتھ مسلمان اقلیت پرمظالم باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ظلم و ستم اورلوگوں کو بے گھر کرنے کی کھل کر مذمت کی۔
سفیر عبداللہ بن یحیی المعلمی 5 مئی 1952 کو القنفذہ شہر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی اور درمیانی تعلیم مکہ المکرمہ اور دارالحکومت ریاض دونوں میں حاصل کی۔ انہوں نے 1973 میں امریکا کی اوریگن سٹیٹ یونیورسٹی سے کیمیکل انجینیرنگ میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی، اس کے علاوہ 1983 میں امریکا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی سے مینجمنٹ میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی۔
المعلمی نے سفارتی، سرکاری اور نجی شعبوں میں بہت سے قائدانہ کاموں اور عہدوں پر فائز رہے، اور 2007 اور 2011 کے درمیان بیلجیئم، لکسمبرگ کے گرینڈ ڈچی اور یورپی یونین میں خادم حرمین شریفین کے سفیر کےطور پرخدمات انجام دیں۔ انہیں 2011 میں نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں مملکت کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی شرط ختم

Next Post

نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر کشیدگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر کشیدگی

نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر کشیدگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.