نئی دہلی// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے جمعرات کو دہلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے زیر کنٹرول کمپنی ینگ انڈیا لمیٹڈ کے ہیرالڈ ہاؤس آفس کی دوبارہ تلاشی لی۔
ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ای ڈی۔ نیشنل ہیرالڈ کیس کی تحقیقات کر رہی ای ڈی کی دوبارہ تلاشی لینے کی کارروائی کی مسٹر گاندھی نے سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے اسے پارٹی کو دہشت زدہ کرنے کی کارروائی قرار دیا ہے ۔
کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، "راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے کو ای ڈی نے اس وقت طلب کیا ہے جب پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے ۔ درحقیقت وہ 12.20 بجے وہاں سے روانہ ہوچکے تھے اور انہوں نے اپنی حاضری بھی لگا دی ہے ۔ یہ مودی شاہی چل رہی ہے جو دن بدن نچلی سطح پر گر رہی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جب ای ڈی کی چھاپہ ماری جاری تھی، مسٹر کھڑگے بھی ہیرالڈ ہاؤس پہنچ گئے تھے ۔ ای ڈی نے بدھ کو ینگ انڈیا کے دفتر کو سیل کرنے سے پہلے ہی منگل کو ہیرالڈ ہاؤس اور ہیرالڈ ہاؤس پتر گروپ کے دفاتر پر کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے ۔
مسٹر کھڑگے نے منگل کو کہا تھا کہ نیشنل ہیرالڈ کے کئی دفاتر پر ای ڈی کے چھاپے سیاسی انتقام کی کارروائی ہے ۔
کانگریس صدر کو گزشتہ ہفتے تیسری بار پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا اور مسٹر گاندھی سے یہاں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں پانچ دنوں میں 50 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ منگل کو نیشنل ہیرالڈ اخبار کے دفتر پر ای ڈی کے چھاپے کے خلاف کانگریسیوں کی بڑی تعداد نے ہیرالڈ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔