ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی حکومت میں معیشت تباہ، مہنگائی نے توڑی کمر: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-01
in قومی خبریں
A A
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// لوک سبھا میں اپوزیشن نے پیرکو مہنگائی کے سلسل میں مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک کی معیشت تباہ ہوئی ہے اور مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ۔
لوک سبھا میں کانگریس کے منیش تیواری نے قاعدہ 193 کے تحت مہنگائی پر بحث شروع کی اور کہا کہ مودی حکومت نے اپنی عدم دور اندیشی کی وجہ سے معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کمزور ضرور ہوئی ہے لیکن پہلے ہی مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت کنگال ہو گئی تھی اور نوٹ بندی کے بعد وہ تباہ ہو گئی۔ مہنگائی آسمان کو چھونے لگی جس سے عام لوگوں کا جینا محال ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے بجٹ، سرمایہ کاری، پیداوار، کھپت اور روزگار جیسے پانچ بنیادی شعبے ہوتے ہیں، لیکن یہاں ان پانچ سطحوں پر مودی سرکار نے ہندوستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں جہاں کانگریس حکومت میں 27 کروڑ لوگ خط افلاس سے اوپر آگئے تھے وہیں 2022 کی رپورٹ کے مطابق اب 22 کروڑ لوگ دوبارہ خط افلاس سے نیچے چلے گئے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ جس منریگا کا مودی حکومت گڑھا کھودنے کے منصوبے کے طور پر مذاق اڑاتی تھی، وہیں منریگا آج بھی غریبوں کی زندگی کی بنیاد بنی ہوئی ہے اور گزشتہ سال جون میں 3.17 کروڑ خاندان منریگا پر منحصر تھے ۔ پچھلے کئی سالوں سے منریگا کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ منریگا ہی غریبوں کا واحد سہارا بنی ہوئی ہے ۔
بے روزگاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بے روزگاری پر قابو پانے میں ناکام ہو رہی ہے اور آئے دن لاکھوں لوگوں کا روزگار چھینا جا رہا ہے ۔ جہاں 2017 میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 4.77 فیصد تھی وہ 2022 میں بڑھ کر 7.8 فیصد ہو گئی ہے ۔
مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1050 سے اوپر پہنچ گئی ہے ۔ خوردنی تیل اور ضروری اشیاء غریبوں کی پہنچ سے باہر ہیں۔ انہوں نے اس کے لیے مودی حکومت کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے ، اس لیے ملک کا عام آدمی مسلسل دلدل میں پھنس رہا ہے ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشی کانت دوبے نے دلیل دی کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2011 میں آج بھی اسی شرح پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تب 710 روپے کا سلنڈر ملتا تھا جس پر 410 روپے کی سبسڈی دی جاتی تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ اس وقت بھی ایل پی جی سلنڈر 1100 روپے میں دستیاب تھا۔
کانگریس پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس پارٹی کی حکومت نے 2009 میں ایک لاکھ 44 ہزار کروڑ کے آئل بانڈ جاری کیے تھے ، جس کے بدلے میں حکومت ہند کو آج 3.30 لاکھ کروڑ روپے واپس کرنے ہیں۔ یہ سارا پیسہ صرف سرمایہ داروں کو لوٹایا جا رہا ہے ۔
مسٹر دوبے نے کہا کہ مہنگائی پوری دنیا میں پھیل چکی ہے ۔ دنیا کے کئی ممالک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ۔ چین میں لوگ کہتے ہیں کہ وہ بنکوں کے سامنے خیمے لگا کر بیٹھے ہیں۔ اسی طرح کئی ممالک میں بے روزگاری عروج پر ہے اور ایسی حالت میں اگر ہندوستان میں سب کو کھانا مل رہا ہے تو ملک کے عوام کو مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اوم برلا کی پہل پر 4 کانگریس ارکان کی معطلی ختم

Next Post

کل راجیہ سبھا میں مہنگائی پر بحث ہوگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

کل راجیہ سبھا میں مہنگائی پر بحث ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.