ہفتہ, نومبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ شیش ناگ کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے‘کام روکا جائے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ شیش ناگ کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے‘کام روکا جائے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

محبوبہ کابی آر ا کے ساتھ ہوئے ایم او یو کو منسوخ کرنے اور اسے عوام کے سامنے لانے کا بھی مطالبہ

(ایجنسیاں)

متعلقہ

 پارلیمنٹ کا ایک روزہ اجلاس بلانے کا اعلان

یومِ آئین کی تقریب سے لیفٹیننٹ گورنر سنہا کا خطاب

سری نگر؍۲۶ نومبر

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امرناتھ یاترا کے راستے پر شیش ناگ جھیل کے قریب ٹریک پر جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے سیاسی لیڈروں اور ماہرین ماحولیات پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جائے۔

محبوبہ نے کہا کہ جب تک یہ ٹیم موقع کا دورہ نہ کرے، وہاں کام بند رکھا جائے اور جے سی بی مشینیں ہٹائی جائیں۔ انہوں نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے ساتھ ہوئے ایم او یو کو منسوخ کرنے اور اسے عوام کے سامنے لانے کا بھی مطالبہ کیا۔

محبوبہ مفتی جمعرات کو یہاں اراکین اسمبلی وحید الرحمان پرہ اور آغا منتظر مہدی کے ہمراہ پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’شیش ناگ کا مسئلہ ہمارے لیے نہ کوئی سیاسی مسئلہ ہے اور نہ مذہبی، بلکہ یہ کشمیر کے وجود کا مسئلہ ہے۔ شیش ناگ ایک مقدس جگہ ہے جس کے ساتھ ملک کے کروڑوں لوگوں کا عقیدہ جڑا ہوا ہے۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’امرناتھ گپھا میں جو شیو لنگ بنتا ہے، اس میں وہاں کے ماحول، شیش ناگ، گلیشیئر، جنگلوں اور پہاڑوں کا بڑا حصہ ہے۔ جب وہاں ماحول کو تباہ کیا جائے گا اور شیو لنگ نہیں بنے گا تو یاتری کیوں آئیں گے؟‘‘ انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا جموں و کشمیر کے لوگوں کی روایت سے جڑی ہے، جو سینکڑوں برسوں سے یاتریوں کا استقبال کرتے آئے ہیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر یاتریوں کی مدد کے لیے اپنی جانوں پر کھیل جاتے ہیں۔

محبوبہ نے کہا کہ شیش ناگ ملک کی ان چودہ جھیلوں میں شامل ہے جن پر معدوم ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’دنیا میں کوئی ایسی جھیل نہیں ہوگی جہاں کھدائی کے لیے اتنا بڑا جے سی بی لگایا گیا ہو۔ گلیشیئر ایک نازک چیز ہے، وہاں ہاتھ سے کھدائی میں بھی احتیاط برتی جاتی ہے۔‘‘

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’افسوس کی بات ہے کہ ہماری موجودہ سرکار نے۲۳ جنوری کی کابینہ میٹنگ میں وہاں کام کرنے کو منظوری دے دی جبکہ اس سے پہلے ماحولیات کا کوئی جائزہ نہیں لیا گیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ماحول پر اس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ملک کے ہندو بھائی بہنوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’’وہ کوئی سیاحتی مقام نہیں ہے کہ وہاں سڑک بنائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آ سکیں۔ اگر وہاں ماحول کو تباہ کر دیا گیا تو شیو لنگ ہی نہیں بن پائے گا اور جب ایسا ہوگا تو یاتری وہاں کیا کرنے جائیں گے۔‘‘

پی ڈی پی نے پریس کانفرنس کے حوالے سے اپنے ایکس ہینڈل پر بھی حکومت سے شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

پارٹی کے مطابق محبوبہ مفتی نے پوچھا کہ بی آر او کے ساتھ ایم او یو میں توسیع کیوں کی گئی اور کیا ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا؟ اگر لیا گیا تو اسے عام کیوں نہیں کیا گیا؟ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ اگر متعلقہ وزیر (الطاف کلو) نے گزشتہ روز ذمہ داری قبول کی تو لوگوں کو موقع پر جانے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ جے سی بی مشینیں شیش ناگ تک کیسے پہنچیں، ان کی نقل و حرکت کی اجازت کس نے دی اور ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ کیا حکومت بی آر او کے ساتھ ایم او یو منسوخ کرے گی اور سرکاری بیان کب جاری کرے گی؟ اور حکومت ایم او یو کی کاپی کیوں روکے ہوئے ہے، اسے عام کیا جائے۔

محبوبہ نے دعویٰ کیا کہ شیش ناگ کے معاملے پر بات کرنے والے نوجوانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جس بچی نے اس معاملے سے متعلق آن لائن عرضی دائر کی ہے، اسے ہراساں کیا جا رہا ہے اور جو نوجوان اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں انہیں تھانوں میں بلایا جا رہا ہے اور ان کے موبائل فون ضبط کیے جا رہے ہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’جب سے متعلقہ وزیر نے بیان دیا کہ وہاں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے، تب سے نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ پھر سے شروع ہوئی ہے۔ کیا اس طرح آواز اٹھانا کوئی گناہ ہے؟‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بھی مقدس مقامات کو سیاحتی مقامات بنانے کے لیے جنگل کاٹے گئے، جس کے بعد وہاں آفتیں آئیں۔ لیکن یہاں صرف آفتیں نہیں آئیں گی، بلکہ شیو لنگ ہی نہیں بنے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں نے سنا ہے کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر ماحول کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بعد وہاں شیو لنگ نہیں بنا تو مصنوعی شیو لنگ بنایا جائے گا۔ یہ ہندو لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یومِ آئین کی تقریب سے لیفٹیننٹ گورنر سنہا کا خطاب

Next Post

 پارلیمنٹ کا ایک روزہ اجلاس بلانے کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 پارلیمنٹ کا ایک روزہ اجلاس بلانے کا اعلان
اہم ترین

 پارلیمنٹ کا ایک روزہ اجلاس بلانے کا اعلان

2026-11-27
یومِ آئین کی تقریب سے لیفٹیننٹ گورنر سنہا کا خطاب
اہم ترین

یومِ آئین کی تقریب سے لیفٹیننٹ گورنر سنہا کا خطاب

2026-11-27
صحافی کون ہے؟ معاملے پر سپریم کورٹ غور کرے گی
اہم ترین

صحافی کون ہے؟ معاملے پر سپریم کورٹ غور کرے گی

2026-11-27
نیٹ فلکس کو پاکستان میں تیار ہونے والا مواد بھارت میں نشر نہ کرنے کی ہدایت
اہم ترین

نیٹ فلکس کو پاکستان میں تیار ہونے والا مواد بھارت میں نشر نہ کرنے کی ہدایت

2026-11-27
ریاسی میں دو دہائیوں سے  مفرور خودسپردہ دہشت گرد کو گرفتار
اہم ترین

ریاسی میں دو دہائیوں سے مفرور خودسپردہ دہشت گرد کو گرفتار

2026-11-27
انجینئر رشید کی ضمانت عرضی   پر دہلی ہائی کورٹ  ۸دسمبر کو سنائے گی فیصلہ
اہم ترین

انجینئر رشید کی ضمانت عرضی  پر دہلی ہائی کورٹ ۸دسمبر کو سنائے گی فیصلہ

2026-11-27
سرینگر ہوائی اڈے کو وسعت دی جا رہی ہے
اہم ترین

سرینگر ایئرپورٹ پر ہنگامی انخلا کی مکمل مشق کا انعقاد

2026-11-27
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

بارہمولہ میں مکان کی دیوار  گرنے سے۳۵سالہ شخص جاں بحق

2026-11-27
Next Post
 پارلیمنٹ کا ایک روزہ اجلاس بلانے کا اعلان

 پارلیمنٹ کا ایک روزہ اجلاس بلانے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.