ہفتہ, نومبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نیٹ فلکس کو پاکستان میں تیار ہونے والا مواد بھارت میں نشر نہ کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
نیٹ فلکس کو پاکستان میں تیار ہونے والا مواد بھارت میں نشر نہ کرنے کی ہدایت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

پاکستانی ویب سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی۴دسمبر کو ممکنہ ریلیز پر تنازعہ؛ دو بھارتی فلمی تنظیموں کا وزیر اعظم پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

 پارلیمنٹ کا ایک روزہ اجلاس بلانے کا اعلان

’ شیش ناگ کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے‘کام روکا جائے‘

سرینگر؍۲۶ نومبر

وزارتِ اطلاعات و نشریات کو نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی ویب سیریز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کی بھارت میں ممکنہ ریلیز کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں اور وزارت نے نیٹ فلکس سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پاکستان میں تیار ہونے والا مواد بھارت میں نشر نہ کیا جائے۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

ویب سیریز کا ٹریلر منگل کے روز جاری کیا گیا تھا، تاہم نیٹ فلکس نے ابھی تک اس بات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے کہ آیا۴ دسمبر کو اس کی ریلیز میں بھارت بھی شامل ہوگا یا یہ صرف پاکستان اور دیگر ممالک کے ناظرین کے لیے پیش کی جائے گی۔ بھارت کی دو فلمی تنظیموں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس سیریز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزارت نے نیٹ فلکس سے کہا ہے کہ وہ۸ مئی۲۰۲۵کو جاری کردہ اپنی ہدایت پر عمل کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ پاکستان میں تیار ہونے والا کوئی بھی مواد بھارت میں دستیاب نہ ہو۔

وزارت نے نیٹ فلکس سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ جون میں حکومت کو دی گئی اپنی یقین دہانی پر قائم رہے، جس میں اس نے حکومت کو مطلع کیا تھا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی کوئی بھی فلم یا ویب سیریز بھارت میں اپنے صارفین کے لیے دستیاب نہیں کرائی گئی ہے۔ وزارت نے نیٹ فلکس سے کہا ہے کہ وہ اس وقت اختیار کیے گئے موقف کو برقرار رکھے۔

آل انڈین سنی ورکرز ایسوسی ایشن اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد وزارت کی جانب سے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور اسٹریمنگ سروسز کو پاکستان میں تیار ہونے والا مواد بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی، ایسے میں اس ویب سیریز کی بھارت میں ریلیز وزارت کی ہدایت کی خلاف ورزی ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو اور نیٹ فلکس انڈیا کو بھیجے گئے خط میں آل انڈین سنی ورکرز ایسوسی ایشن نے پاکستان کو ایک ’’دہشت گرد ملک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی بھارت کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا۔

ایسوسی ایشن کے صدر سریش شیام لال گپتا کے دستخط شدہ خط میں کہا گیا ہے، ’’پلوامہ حملے کے بعد آل انڈین سنی ورکرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلمی صنعت میں کام کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ پہلگام حملے کے بعد حکومتِ ہند نے بھی پاکستانی فنکاروں اور مواد پر پابندیاں عائد کیں۔‘‘

آل انڈین سنی ورکرز ایسوسی ایشن، جس کی ویب سائٹ کے مطابق اسے مہاراشٹر حکومت سے وابستگی حاصل ہے اور یہ فلمی صنعت سے وابستہ افراد کے حقوق کے لیے کام کرتی ہے، نے مزید کہا کہ اس ویب سیریز کی ریلیز وزارت کی ہدایت کی روح اور ملک کے عوام کے جذبات کے سراسر منافی ہوگی۔

ادھر، فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز، جو۳۲؍انجمنوں پر مشتمل ایک مرکزی تنظیم ہے اور جس کے پانچ لاکھ ارکان ہیں، نے وزیر اعظم سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے وزارت اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی ویب سیریز کی مجوزہ ریلیز کا فوری جائزہ لیں اور مناسب اقدامات کریں۔

فیڈریشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ ویب سیریز بھارت میں ریلیز کی گئی تو وہ ’’نیٹ فلکس کے تمام منصوبوں کی شوٹنگ بند کرانے کو یقینی بنائے گی۔‘‘

فیڈریشن کے صدر بی این تیواری نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں پاکستانی شو پر اعتراض ہے۔ ہمارے لیے ملک سب سے پہلے ہے اور پاکستانی فنکاروں کا یہاں خیرمقدم نہیں کیا جاتا۔‘‘

مومینہ درید کی تخلیق، ہدایت کاری اور پروڈکشن میں تیار کی گئی ویب سیریز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ پاکستانی ناول نگار فرحت اشتیاق کے۲۰۱۳ میں شائع ہونے والے اسی نام کے مقبول اردو ناول پر مبنی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس ویب سیریز کا عنوان ’’آل دی لو آور ہارٹس کیری‘‘ رکھا گیا ہے۔

اس ویب سیریز میں فواد خان، ماہرہ خان اور صنم سعید ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے، جو بھارتی ناظرین کے لیے بھی جانے پہچانے نام ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے دیگر معروف فنکاروں میں احد رضا میر، اقرا عزیز، ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاسی میں دو دہائیوں سے مفرور خودسپردہ دہشت گرد کو گرفتار

Next Post

صحافی کون ہے؟ معاملے پر سپریم کورٹ غور کرے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 پارلیمنٹ کا ایک روزہ اجلاس بلانے کا اعلان
اہم ترین

 پارلیمنٹ کا ایک روزہ اجلاس بلانے کا اعلان

2026-11-27
’ شیش ناگ کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے‘کام روکا جائے‘
اہم ترین

’ شیش ناگ کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے‘کام روکا جائے‘

2026-11-27
یومِ آئین کی تقریب سے لیفٹیننٹ گورنر سنہا کا خطاب
اہم ترین

یومِ آئین کی تقریب سے لیفٹیننٹ گورنر سنہا کا خطاب

2026-11-27
صحافی کون ہے؟ معاملے پر سپریم کورٹ غور کرے گی
اہم ترین

صحافی کون ہے؟ معاملے پر سپریم کورٹ غور کرے گی

2026-11-27
ریاسی میں دو دہائیوں سے  مفرور خودسپردہ دہشت گرد کو گرفتار
اہم ترین

ریاسی میں دو دہائیوں سے مفرور خودسپردہ دہشت گرد کو گرفتار

2026-11-27
انجینئر رشید کی ضمانت عرضی   پر دہلی ہائی کورٹ  ۸دسمبر کو سنائے گی فیصلہ
اہم ترین

انجینئر رشید کی ضمانت عرضی  پر دہلی ہائی کورٹ ۸دسمبر کو سنائے گی فیصلہ

2026-11-27
سرینگر ہوائی اڈے کو وسعت دی جا رہی ہے
اہم ترین

سرینگر ایئرپورٹ پر ہنگامی انخلا کی مکمل مشق کا انعقاد

2026-11-27
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

بارہمولہ میں مکان کی دیوار  گرنے سے۳۵سالہ شخص جاں بحق

2026-11-27
Next Post
صحافی کون ہے؟ معاملے پر سپریم کورٹ غور کرے گی

صحافی کون ہے؟ معاملے پر سپریم کورٹ غور کرے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.