ہفتہ, نومبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، لشکرکے دہشت گرد کی تلاش تیز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، لشکرکے دہشت گرد کی تلاش تیز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سی آر پی ایف کے ڈی جی کا دورۂ کولگام‘ حملے کے بعد کئی مشتبہ افراد پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے

(ایجنسیاں )

متعلقہ

’سیاسی اختلاف، ذاتی دشمنی نہیں ہونا چاہیے‘

کیا پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او کے تہذیبی مکالمے فورم میں شرکت کرے گا؟

سرینگر؍۱۳نومبر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کے دو روز بعد سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل گیانیندر پرتاپ سنگھ نے جمعہ کو ضلع کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس دوران لشکر طیبہ سے وابستہ دہشت گرد‘ محمد لطیف بٹ کی تلاش میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، جس پر حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق، سی آر پی ایف کے سربراہ نے اننت ناگ کے علاقے سدورہ میں سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے فیلڈ افسران سے بھی ملاقات کی اور وادی میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز میر بازار کے علاقے میں اکھرن پل کے نزدیک ناکہ پارٹی پر دو سے تین مشتبہ دہشت گردوںنے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ ایسے وقت پیش آیا جب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کولگام میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں منعقدہ ویشو فیسٹیول میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

تحقیقاتی ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ لشکر طیبہ کا  دہشت گرد لطیف بٹ بھی حملہ آوروں میں شامل تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی اہلکاروں نے اس کی تصویر سے اسے شناخت کیا ہے۔ اس دوران کولگام کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔

لطیف بٹ پر جنوبی کشمیر میں اس سے قبل ہونے والے حملوں میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے، جن میں جولائی میں اکھرن گاؤں کے نزدیک کیلم علاقے میں دو غیر مقامی مزدوروں پر حملہ اور اسی ماہ اننت ناگ میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کا قتل شامل ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ وادی میں سرگرم آخری مقامی جنگجو ہے اور پولیس کے مطابق اسے چند غیر ملکی دہشت گردوں کی مدد حاصل ہے۔

دریں اثنا، کولگام حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کارروائیاں شروع کر دی تھیں، جو جمعہ کو مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہیں۔

فورسز نے ضلع کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کی ہیں۔ سکیورٹی چیک پوائنٹس پر گاڑیوں کی تلاشی اور مسافروں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ پورے علاقے میں سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق، کارروائیوں میں انسانی ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے ساتھ جدید تکنیکی ذرائع سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے حملے کی جگہ کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

ادھر وادی کے دیگر علاقوں میں بھی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے سرینگر شہر سمیت کشمیر کے مختلف اضلاع میں گاڑیوں کی اچانک تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امتحانی نظام میں اصلاحات

Next Post

’لداخ خطے میں سیاحوں کی آمد میں۶۶فیصد فیصد اضافہ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سیاسی اختلاف، ذاتی دشمنی نہیں ہونا چاہیے‘
اہم ترین

’سیاسی اختلاف، ذاتی دشمنی نہیں ہونا چاہیے‘

2026-11-14
کیا پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او کے تہذیبی مکالمے فورم میں شرکت کرے گا؟
اہم ترین

کیا پاکستان بھارت میں ہونے والے ایس سی او کے تہذیبی مکالمے فورم میں شرکت کرے گا؟

2026-11-14
 بیشتر علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برفباری
اہم ترین

 بیشتر علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برفباری

2026-11-14
’لداخ خطے میں سیاحوں کی آمد میں۶۶فیصد فیصد اضافہ‘
اہم ترین

’لداخ خطے میں سیاحوں کی آمد میں۶۶فیصد فیصد اضافہ‘

2026-11-14
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 کم عمر لڑکیوں کے اغوا اور عصمت دری کے دو ملزم ایک سال بعد گرفتار

2026-11-14
جنوبی کشمیر میں تیندوے اور  ریچھ کے حملوں میں دو ؍افراد زخمی
اہم ترین

 اسکول بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر  ایک نوجوان جاں بحق، تین زخمی

2026-11-14
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

 پاکستان میں مقیم مبینہ ہینڈلر کی۸۱ لاکھ روپے مالیت کی جائیداد قرق

2026-11-14
کشتواڑ میں دو ایس پی اوز   کی ہلاکت کے بعد تین مطلوب  حملہ آوروں ۳۰لاکھ روپے انعام
اہم ترین

کشتواڑ میں دو ایس پی اوز  کی ہلاکت کے بعد تین مطلوب حملہ آوروں ۳۰لاکھ روپے انعام

2026-11-14
Next Post
’لداخ خطے میں سیاحوں کی آمد میں۶۶فیصد فیصد اضافہ‘

’لداخ خطے میں سیاحوں کی آمد میں۶۶فیصد فیصد اضافہ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.