جموں/31جولائی
جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں تین افراد کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا جن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔
بتادیں کہ کٹھوعہ ضلع میں درمیانی شب کو موسلا دھار بارشو ں کے ساتھ ساتھ بادل پھٹنے کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ ضلع کے ترناہ نالہ اتوار کے روز تین افراد ڈوب گئے ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم تادم تحریر پانی میں غرقہ آب ہوئے افراد کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 50 سالہ دیو راج ، 48 سالہ ببلو اور 60 سالہ کمل سنگھ ساکنان سالان کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا ۔