سرینگر؍۳۱؍اکتوبر
وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں رات کے درجۂ حرارت میں مسلسل کمی درج کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوپیاں میں کم از کم درجۂ حرارت۰ء۵ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سری نگر میں یہ۳ ڈگری سینٹی گریڈرہا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری نگر میں کم از کم درجۂ حرارت۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے معمول کے درجۂ حرارت۳ء۷ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہے۔
پہلگام میں کم از کم درجۂ حرارت۰ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ یہاں اس موسم کا معمول کا درجۂ حرارت۱ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ اسی طرح گلمرگ میں کم از کم درجۂ حرارت۲ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو معمول کے درجۂ حرارت۲ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہے۔
قاضی گنڈ اور کپواڑہ میں کم از کم درجۂ حرارت بالترتیب ۲ء۶ ؍اور۲ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے دیگر موسمی مراکز میں بانڈی پورہ میں کم از کم درجۂ حرارت۳ء۵ ڈگری سینٹی گریڈ‘ اننت ناگ میں۳ء۲ ڈگری، بارہمولہ میں۴ء۸ ڈگری، پلوامہ میں۱ء۴ ڈگری اور سونہ مرگ میں۱ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خودکار موسمیاتی مراکز (اے ڈبلیو ایس) سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق شوپیاں وادی کا سرد ترین مقام رہا، جہاں کم از کم درجۂ حرارت۰ء۵ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جموں صوبے میں جموں شہر کا کم از کم درجۂ حرارت۱۵ء۸ ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ کٹرہ میں۱۳ء۹ڈگری اور کٹھوعہ میں۱۴ء۵ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بھدرواہ میں کم از کم درجۂ حرارت۵ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
دریں اثنا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ۲۴ گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم مجموعی طور پر خشک رہا، تاہم ریاسی میں سب سے زیادہ۰ء۵ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )









