سرینگر//
جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اچھال کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دورام ۷۲۷نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی ۷۲۷ مثبت معاملات میں سے ۵۲۱کاکشمیر اور ۲۰۶ کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔
اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد۴لاکھ۶۳ہزار۳۵۹تک پہنچ گئی ہے‘جن میں سے۴۴۶۸(صوبہ جموں میں۱۸۱۳؍اور کشمیر صوبے میں۲۶۵۵)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک۴لاکھ۵۴ہزار۱۲۳؍اَفراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔
بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع سرینگر میں۲۴۶‘ضلع بارہمولہ میں۹۴‘ضلع بڈگام میں۴۲،ضلع پلوامہ میں۸، ضلع کپواڑہ میں۴۹،ضلع اسلام آباد میں۳۵‘ ضلع بانڈی پورہ میں ۱۳،ضلع گاندربل میں ۱۲،ضلع کولگام میں۲۱؍ اور شوپیان میں ایک نئے معاملہ درج کیاگیا۔
اِسی طرح ضلع جموں میں۱۳۴، ضلع اودھمپور میں۷،ضلع راجوری میں۱۰، ضلع ڈوڈہ میں۹، ضلع کٹھوعہ میں۵،ضلع سانبہ میں۱۲؍ اورضلع کشتواڑ میں۱۹، ضلع پونچھ میں۶ ،ضلع رام بن میں۳؍اور ضلع رِیاسی میں ایک نیا مثبت معاملے سامنے آیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس مدت کے دوران ۲شہریوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں ایک کا جموں اور ایک کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے ۔ اب تک جموںکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد۴۷۶۸تک پہنچ گئی ،جن میں سے ۲۴۲۹کا کشمیر اور۲۳۳۹کاتعلق جموں صوبہ سے ہے۔
اِس دوران آج مزید۵۷۲؍اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں۲۲۶کاکشمیر اور۳۴۶کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔
دریں اثنا کشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ کے بیچ طبی ماہرین نے ایک دفعہ پھر لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے جانے سے گریز کریں۔
ڈاکٹروں کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ شہر سرینگر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافے کے باوجود ضلع انتظامیہ کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔