سری نگر؍۲؍اکتوبر
پی ڈی پی رہنما وحید الرحمان پرہ نے جموں و کشمیر میں سرکاری بھرتیوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023 سے 2026 کے درمیان جے کے پی ایس سی اور جے کے ایس ایس آر بی کی جانب سے مشتہر کی گئی 15,964 اسامیوں کے لیے 21 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ جے کے پی ایس سی کے 38 امتحانات اب بھی زیر التوا ہیں۔
پرہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں بھرتی ایجنسیوں نے اس عرصے کے دوران درخواست فیس کی مد میں تقریباً 114 کروڑ روپے جمع کیے۔
پی ڈی پی ممبر اسمبلی نے کہا، ’’2023 سے 2026 تک جے کے پی ایس سی اور جے کے ایس ایس بی نے 15,964 آسامیوں کا اعلان کیا، 21.12 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں اور درخواست فیس کی مد میں تقریباً 114 کروڑ روپے جمع کیے گئے!‘‘
پرہ نے زیر التوا امتحانات کی جانب مزید توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا، ’’اس کے باوجود جے کے پی ایس سی کے 38 امتحانات زیر التوا ہیں،‘‘ اور چیئرمین کے بغیر پبلک سروس کمیشن کے کام کاج پر سوال اٹھایا۔
پلوامہ کے ممبر اسمبلی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔
۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )










