ہفتہ, ستمبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

’میک اِن انڈیا‘ کے 12 سال: مودی نے پیداوار، سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر زور دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-26
in قومی خبریں
A A
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ریلوے بورڈ نے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کی اسکیموں کو اکتوبر 2028 تک بڑھایا

جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر کے زیرِ اہتمام معہدالامام ولی اللہ ممبئی کے وفد کا استقبال

نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ’میک اِن انڈیا‘ پہل کے 12 سال مکمل ہونے پر مختلف شعبوں میں ہونے والی نمایاں تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پہل کے ذریعے ملک کی اقتصادی تبدیلی کے اہم اشاریوں کے طور پر گھریلو پیداوار، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ملک میں زیادہ پیداوار۔ ملک میں زیادہ سرمایہ کاری۔ ہر شعبے میں واضح تبدیلی!‘‘
ایک اور پوسٹ میں وزیر اعظم نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ’میک اِن انڈیا‘ کی کامیابیوں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میک اِن انڈیا کے ذریعے بنیادی ڈھانچہ، کاروباری سرگرمیاں اور اختراعات فروغ پا رہی ہیں، جو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
ستمبر 2014 میں شروع کی گئی ’میک اِن انڈیا‘ پہل کا مقصد ملک کو عالمی پیداواری مرکز کے طور پر فروغ دینا، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا، اختراعات کو فروغ دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا تھا۔
اس کے تحت حکومت نے الیکٹرانکس، گاڑیوں، دفاع، ادویہ سازی اور قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں پیداواری صلاحیت کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملکی صنعت کو عالمی رسدی سلسلے سے مزید مضبوطی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ گھریلو پیداوار کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کچھ مخصوص شعبوں کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیموں سمیت مختلف پالیسی اقدامات بھی شروع کیے گئے ہیں۔
موجودہ جغرافیائی سیاسی حالات میں رسدی سلسلے میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے بعد ’میک اِن انڈیا‘ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریلوے بورڈ نے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کی اسکیموں کو اکتوبر 2028 تک بڑھایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

روس کا ہندوستان تک براہِ راست ریل راہداری کے قیام پر غور
قومی خبریں

ریلوے بورڈ نے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کی اسکیموں کو اکتوبر 2028 تک بڑھایا

2026-09-26
جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر کے زیرِ اہتمام معہدالامام ولی اللہ ممبئی کے وفد کا استقبال
قومی خبریں

جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر کے زیرِ اہتمام معہدالامام ولی اللہ ممبئی کے وفد کا استقبال

2026-09-26
پی ایم مودی نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا، انتودیہ اورشمولیت پرمبنی ترقی کے ان کے وژن کو یاد کیا
قومی خبریں

پی ایم مودی نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا، انتودیہ اورشمولیت پرمبنی ترقی کے ان کے وژن کو یاد کیا

2026-09-26
قومی خبریں

آٹھ ممالک کے سفارت کاروں نے نبین سے ملاقات کی، تنظیمی ڈھانچے اور کارکنوں کے کردار پر تبادلہ خیال

2026-09-26
ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت
قومی خبریں

ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت

2026-09-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

گیانیش کمار کی گرفتاری اور برطرفی کے مطالبے کے حق میں کانگریس ملک بھر میں کرے گی مظاہرہ

2026-09-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

گوا کے 97 ووٹروں کے نام بحال کرنے کی درخواست کو دہلی سے نہیں ملی اجازت: کانگریس

2026-09-25
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی خبریں

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

2026-09-25

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.