ہفتہ, ستمبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریلوے بورڈ نے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کی اسکیموں کو اکتوبر 2028 تک بڑھایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-26
in قومی خبریں
A A
روس کا ہندوستان تک براہِ راست ریل راہداری کے قیام پر غور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’میک اِن انڈیا‘ کے 12 سال: مودی نے پیداوار، سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر زور دیا

جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر کے زیرِ اہتمام معہدالامام ولی اللہ ممبئی کے وفد کا استقبال

نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی) ریلوے بورڈ نے خالی اسامیوں پر ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کی تقرری اورانکی دوبارہ خدمات حاصل کرنے کی اسکیموں کو 15 اکتوبر 2028 تک بڑھا دیا ہے، جس میں غیر گزٹیڈ ملازمین، پیرا میڈیکل عملے اور ریلوے تربیتی اداروں میں انسٹرکٹرز سے متعلق عہدے شامل ہیں۔
ریلوے بورڈ کے ایک حکم نامے کے مطابق، جو اسکیمیں 15 اکتوبر 2026 تک نافذ رہنے والی تھیں، انہیں موجودہ شرائط و ضوابط کے ساتھ مزید دو سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
اس حکم نامے میں کئی طرح کی اسکیمیں شامل ہیں، جن میں خالی غیر گزٹیڈ اسامیوں پر ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کی تقرری اور پیرا میڈیکل عملے کی معاہدے (کنٹریکٹ) پر تقرری نیز مرکزی تربیتی اداروں میں انسٹرکٹر اور سینئر انسٹرکٹر کی خالی اسامیوں پر ریٹائرڈ ریلوے عملے کی دوبارہ تقرری وغیرہ شامل ہیں۔ موجودہ عام اسکیم کے تحت ریلوے کو اسامیوں کے عوض ریٹائرڈ غیر گزٹیڈ ملازمین کو دوبارہ مقرر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ جون 2025 کے ریلوے بورڈ کے ایک حکم نے مقررہ شرائط کے تابع، لیول ایک سے لیول نو تک کی خالی غیر گزٹیڈ اسامیوں کو اہل ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تقرری کے ذریعے بھرنے کی اجازت دی ہے۔
حالیہ حکم نامے میں ریٹائرڈ ملازم پر نافذ العمل پینشن سسٹم کی بنیاد پر تنخواہ اور ملازمت کی شرائط کے لیے الگ الگ ضوابط بھی طے کیے گئے ہیں۔ اولڈ پینشن اسکیم (او پی ایس) کے تحت دوبارہ مقرر ہونے والے ملازمین کی تنخواہ، الاؤنسز اور رخصت کے قواعد ‘محکمہ اخراجات’ کی 9 دسمبر 2020 کی ہدایت کے مطابق طے ہوں گے۔ نیشنل پینشن سسٹم (این پی ایس) کے تحت آنے والے ملازمین کی تنخواہ اور ملازمت کی دیگر شرائط وزارت مالیات کے ‘محکمہ اخراجات’ کی 18 اکتوبر 2023 کی ہدایت کی بنیاد پر طے ہوں گی۔
ریلوے بورڈ نے واضح کیا کہ جن معاملات میں پہلے دوبارہ تقرری کے دوران معاوضے، رخصت یا اس سے جڑے معاملات کو ان ہدایتوں سے مختلف طریقے سے طے کیا گیا تھا، انہیں دوبارہ کھولنے کی ضرورت نہیں ہے، ایسا تب تک نہیں کیا جائے گا جب تک کہ ان معاملات کی عام مدت ختم نہ ہو جائے یا 15 اکتوبر 2026 نہ آ جائے یا ان میں سے جو بھی تاریخ پہلے آئے۔ اس میں یہ بھی دہرایا گیا کہ دوبارہ تقرری کا فیصلہ صرف ضروری صورت حال میں اور پوری احتیاط کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔ ریلوے بورڈ کے پہلے کے احکامات میں دی گئی باقی تمام شرائط و ضوابط ویسے ہی رہیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر کے زیرِ اہتمام معہدالامام ولی اللہ ممبئی کے وفد کا استقبال

Next Post

’میک اِن انڈیا‘ کے 12 سال: مودی نے پیداوار، سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر زور دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

’میک اِن انڈیا‘ کے 12 سال: مودی نے پیداوار، سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر زور دیا

2026-09-26
جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر کے زیرِ اہتمام معہدالامام ولی اللہ ممبئی کے وفد کا استقبال
قومی خبریں

جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر کے زیرِ اہتمام معہدالامام ولی اللہ ممبئی کے وفد کا استقبال

2026-09-26
پی ایم مودی نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا، انتودیہ اورشمولیت پرمبنی ترقی کے ان کے وژن کو یاد کیا
قومی خبریں

پی ایم مودی نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا، انتودیہ اورشمولیت پرمبنی ترقی کے ان کے وژن کو یاد کیا

2026-09-26
قومی خبریں

آٹھ ممالک کے سفارت کاروں نے نبین سے ملاقات کی، تنظیمی ڈھانچے اور کارکنوں کے کردار پر تبادلہ خیال

2026-09-26
ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت
قومی خبریں

ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت

2026-09-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

گیانیش کمار کی گرفتاری اور برطرفی کے مطالبے کے حق میں کانگریس ملک بھر میں کرے گی مظاہرہ

2026-09-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

گوا کے 97 ووٹروں کے نام بحال کرنے کی درخواست کو دہلی سے نہیں ملی اجازت: کانگریس

2026-09-25
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی خبریں

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

2026-09-25
Next Post
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘

’میک اِن انڈیا‘ کے 12 سال: مودی نے پیداوار، سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر زور دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.