جمعرات, نومبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-26
in کھیل
A A
ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وراٹ کوہلی ابوظہبی ٹی 10 پر نظر رکھے ہوئے ہیں : راج کمار شرما

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرنور برار کو سرزنش

آئیچی ناگویا، 25 ستمبر (یواین آئی) انناہت سنگھ، ابھیے سنگھ اور جوشنا چناپا-ویلاون سینتھل کمار نے اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ کر ہندوستان کے لیے کم از کم تین تمغے پکے کر دیے ہیں۔
ورلڈ جونیئر چیمپئن انناہت سنگھ نے کوارٹر فائنل میں ہم وطن تنوی کھنہ کو 3-0 (11-2، 11-5، 11-3) سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ہانگژو 2023 میں دو مرتبہ ایشین گیمز کا تمغہ جیتنے والی انناہت کا سیمی فائنل میں مقابلہ جاپان کی عالمی نمبر چھ کھلاڑی ساتومی واتانابے سے ہوگا۔
ابھیے سنگھ نے مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں جاپان کے ریونوسوکے سوکوئے کو 34 منٹ میں 3-0 (11-4، 11-3، 11-6) سے شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنائی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ پاکستان کے محمد عرفان سے ہوگا۔ وہیں ویر چوٹ رانی نے پہلا گیم جیتا، لیکن محمد عرفان نے واپسی کرتے ہوئے اگلے تین گیم جیت کر مقابلہ 3-1 (6-11، 11-8، 11-3، 11-3) سے اپنے نام کرلیا۔
جوشنا چناپا اور ویلاون سینتھل کمار نے کوارٹر فائنل میں فلپائن کی جیمیکا اریباڈو اور ڈیوڈ پیلینو کو 2-0 (11-3، 11-5) سے شکست دے کر مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور ہندوستان کے لیے کم از کم کانسی کا تمغہ پکا کردیا۔ گوانگژو 2010 میں اپنا پہلا ایشین گیمز تمغہ جیتنے والی جوشنا چناپا ویلاون سینتھل کمار کے ساتھ مل کر اپنے تمغوں کی تعداد چھ تک پہنچانے کی کوشش کریں گی۔ کل سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ہانگ کانگ، چین کی لی کا یی اور تانگ منگ ہونگ سے ہوگا۔
کوارٹر فائنل میں تنوی کھنہ کے خلاف 3-0 سے کامیابی پر انناہت سنگھ نے کہا کہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتی ہیں، اس لیے یہ مقابلہ مزید چیلنجنگ ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’اس سے یقیناً کچھ زیادہ دباؤ بڑھ جاتا ہے، کیونکہ ہم کورٹ سے باہر بھی کافی وقت ساتھ گزارتے ہیں۔ ہم نے ساتھ سفر کیا ہے، تقریباً ہر کھانا ساتھ کھاتے ہیں اور ہر وقت ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کھیلنے والی کسی بھی دوسری کھلاڑی کے مقابلے میں وہ اور تنوی ایک دوسرے کے کھیل کو بہتر طور پر جانتی ہیں اور کئی مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کرچکی ہیں، اس لیے میچ سے پہلے ہی دونوں کو اندازہ تھا کہ کیا توقع رکھنی ہے۔
اسکواش میں ایشین گیمز کے سنگلز چیمپئن کو 2028 کے اولمپکس کا کوٹا بھی ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان میں سیریز جیت کر 2 دہائیوں کی خشک سالی ختم کرنا چاہتے ہیں: سیمی

Next Post

نیپال کے وزیر اعظم نے تباہ کن سیلاب کو ’’دنیا کے لیے انتباہ‘‘ قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی ابوظہبی ٹی 10 پر نظر رکھے ہوئے ہیں : راج کمار شرما

2026-11-18
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرنور برار کو سرزنش

2026-11-18
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ایم سی اے نے ٹی 20 ممبئی لیگ کے چیمپئنز کا جشن منایا

2026-11-12
سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور
کھیل

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں رچن رویندرا اور ڈیون کونوے کی واپسی

2026-11-12
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

مہاراشٹر نے بنگال کو 10 وکٹ سے شکست دے دی

2026-11-06
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برازیل میں فٹبال کا انوکھا واقعہ، فٹبال میچ کے دوران 51 ریڈ کارڈ، عالمی ریکارڈ قائم

2026-11-06
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

بارش سے متاثرہ مقابلے میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

2026-11-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں کوہلی نے پونٹنگ کی برابری کی

2026-11-05
Next Post
نیپال کے وزیر اعظم نے تباہ کن سیلاب کو ’’دنیا کے لیے انتباہ‘‘ قرار دیا

نیپال کے وزیر اعظم نے تباہ کن سیلاب کو ’’دنیا کے لیے انتباہ‘‘ قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.