ہفتہ, ستمبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان میں سیریز جیت کر 2 دہائیوں کی خشک سالی ختم کرنا چاہتے ہیں: سیمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-26
in کھیل
A A
ہندوستان میں سیریز جیت کر 2 دہائیوں کی خشک سالی ختم کرنا چاہتے ہیں: سیمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے

ایشیائی کھیل: ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رن سے شکست دی

اینٹیگا، 25 ستمبر (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے چیف کوچ ڈیرن سیمی کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر 2 دہائیوں کی خشک سالی ختم کرنے اور ٹیم کو پرکھنے کا موقع ہے۔
سیمی نے کہا، ’’ہندوستان میں سیریز جیتے ہوئے ہمیں 24 برس ہوگئے ہیں۔ اس لیے ایک ٹیم کے طور پر خود کو چیلنج کرنے اور پرکھنے کا یہ شاندار موقع ہے کہ ون ڈے میں ہم کہاں کھڑے ہیں۔ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے بھی بہترین موقع ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں، جو ہم نے 24 سال سے نہیں کیا ہے۔‘‘
ویسٹ انڈیز اگلے سال کے آغاز میں ون ڈے عالمی کپ کوالیفائر کھیلے گا، کیونکہ وہ ٹورنامنٹ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ایسے میں ترواننت پورم سے شروع ہونے والی 3 میچوں کی یہ سیریز سیمی کی نظر میں ٹیم کی تیاریوں کا اہم حصہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’اگر آپ کو کوئی بڑا آئی سی سی ٹورنامنٹ، خاص طور پر محدود اووروں کے فارمیٹ میں جیتنا ہے تو آپ کو ہندوستان کو ہرانا ہوگا۔ ہم یہاں ان کے گھر میں، ان کے حالات میں ان کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ یہاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا اور جیتنا ہمیں اس بات کا اچھا اندازہ دے گا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم کیا کرسکتے ہیں اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے میں ہم کتنے قابل ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ ٹیم کو مسلسل بہتر کرنا ہوگا، تاکہ جب ہم کوالیفائر میں جائیں تو جنوبی افریقہ کے لیے اپنا ٹکٹ پکا کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔‘‘
کوالیفائی کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا، ’’حقیقت یہ ہے کہ ہم کوالیفائی نہیں کرپائے ہیں۔ لیکن اگر ہم پیچھے مڑ کر دیکھیں کہ ہم کہاں تھے اور ون ڈے ٹیم کے طور پر ہم نے کیا حاصل کیا ہے تو ہم نے کافی ترقی کی ہے۔ براہ راست کوالیفائی کرنے سے ہم 6 پوائنٹ سے چوک گئے۔ جہاں سے ہم نے شروعات کی تھی، تب ہم 19 یا 20 پوائنٹ پیچھے تھے اور وہاں سے اتنے پوائنٹ حاصل کرنا، میرے خیال میں ہم نے کافی ترقی کی ہے۔ اب صرف شائی ہوپ ہی اکیلے سنچری نہیں بنا رہے ہیں، بلکہ الگ الگ کھلاڑیوں نے سنچریاں بنائی ہیں۔
سیمی کلائی کے اسپنر وٹیل لاس کے ابھرنے سے بھی خوش ہیں۔ 19 سالہ لاس نے جولائی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور 5 میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیائی کھیل: ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رن سے شکست دی

Next Post

ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے
کھیل

ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے

2026-09-26
ایشیائی کھیل: ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رن سے شکست دی
کھیل

ایشیائی کھیل: ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رن سے شکست دی

2026-09-26
کھیل

نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دی

2026-09-26
کھیل

کوسل مینڈس کی سنچری اور ویلالیج کی 3 وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے ون ڈے سیریز برابر کردی

2026-09-26
کھیل

کوسل مینڈس کی سنچری اور ویلالیج کی 3 وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے ون ڈے سیریز برابر کردی

2026-09-26
کھیل

ایشیائی کھیل: ہندوستانی مردوں کی کبڈی ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-26
بجاج فنسرو نے 16 سالہ تیراک دھنیدھی دیسنگو کو اپنی ٹیم میں شامل کیا
کھیل

بجاج فنسرو نے 16 سالہ تیراک دھنیدھی دیسنگو کو اپنی ٹیم میں شامل کیا

2026-09-25
انیمیش کُجور اور گروندر ویر سنگھ 100 میٹر کے سیمی فائنل میں داخل
کھیل

انیمیش کُجور اور گروندر ویر سنگھ 100 میٹر کے سیمی فائنل میں داخل

2026-09-25
Next Post
ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے

ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.