جمعرات, نومبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

الیکشن کمیشن میں عدم اتفاق جمہوریت کے لیے ٹھیک نہیں، الیکشن کمشنر کو ہٹائے حکومت: کھرگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-24
in قومی خبریں
A A
ڈاکٹروں نے کھڑگے کو پیس میکر لگانے کا مشورہ دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیجریوال کا شیش محل اگلے ہفتے عام لوگوں کے لیے کھولا جائے گا: پرویش صاحب سنگھ

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے چیف الیکشن کمشنر کے مختلف فیصلوں پر دو الیکشن کمشنروں کی کئی بار تحریری اعتراض درج کیے جانے کو سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے میں من مانی کا اشارہ ہے، اس لیے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔
مسٹر کھرگے نے بدھ کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ کانگریس اور کئی اپوزیشن جماعتیں گزشتہ کئی سال سے انتخابات کی غیر جانبداری اور الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھاتی رہی ہیں لیکن ان کی تشویشات کو مذاق میں اڑا دیا گیا اور فارم-6 کے لیے کمیشن کے دروازے بند کر دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن کے اندر سے ہی وہی بات سامنے آئی ہے اور تین میں سے دو الیکشن کمشنروں نے 14 بار تحریری طور پر اعتراض درج کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم-6 کا غلط استعمال، سافٹ ویئر کا غلط استعمال، ووٹر فہرستوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور شفافیت کے بغیر کیئے گئے فیصلے اب ملک کے سامنے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ان اعتراضات پر کیا کیا۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ ایس آئی آر کے پہلے تین مراحل میں 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مسودہ ووٹر فہرستوں سے 13.8 کروڑ نام باہر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ‘ووٹ چوری’ اور ایس آئی آر کے تعلق سے مسلسل سوال اٹھائے ہیں اور وہ تمام سوالات اب درست ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اسے جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ بتایا اور کہا کہ 24 اپریل 2026 کو 73 اپوزیشن راجیہ سبھا ممبران نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کے لیے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کونیا نوٹس سونپا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن ابھی تک ملتوی نہیں ہوا ہے تو کیا راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن اب اس زیر التوا نوٹس پر فیصلہ کریں گے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ اب سوال صرف ‘ووٹ چوری’ کا نہیں بلکہ ہندوستان کی جمہوریت اور اس کے اداروں پر حکومت کے قبضے، ان کی آزادی اور غیر جانبداری کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اندر سے سامنے آئے دستاویزات مرکزی حکومت اور بی جے پی-آر ایس ایس کے کردار پر سنگین سوالات کھڑے کرتے ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کو جواب دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے لوگوں سے جمہوریت چھیننے کی سازش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواتین اور ٹرانسجینڈرز کو ملیں گے 1,300 گلابی ای-آٹو

Next Post

انتخابی کمیشن کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، دو کمشنروں کے اعتراضات عام کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

کیجریوال کا شیش محل اگلے ہفتے عام لوگوں کے لیے کھولا جائے گا: پرویش صاحب سنگھ

2026-11-18
مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے
قومی خبریں

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

2026-11-18
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو نے ملیریا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا

2026-11-18
بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ؟ کھڑگے اور راہل گاندھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے ٹہری گڑھوال میں سڑک حادثے میں نو افراد کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

2026-11-18
’گنگوتری سے گنگا ساگر تک کمل کھل اٹھا‘
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے گووردھن پوجا پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی

2026-11-12
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کل توتوکوڈی کا دورہ کریں گے

2026-11-12
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
قومی خبریں

سونیا گاندھی نے 2004 میں وزیر اعظم کا عہدہ ٹھکرانے کے فیصلے کے پس پردہ ‘ حقائق کے ادراک ‘ کو یاد کیا

2026-11-12
امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
قومی خبریں

گجرات کو 2028 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: شاہ

2026-11-12
Next Post
انتخابی کمیشن کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، دو کمشنروں کے اعتراضات عام کرنے کا مطالبہ

انتخابی کمیشن کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، دو کمشنروں کے اعتراضات عام کرنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.