جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

میٹرو کے ذریعے دہلی والوں تک پہنچے گی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کی معلومات: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-24
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مذہبی بنیاد پر ’وندے ماترم‘ نہ پڑھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے: ڈاکٹر سید احمد خاں

فضائیہ کے لیے 811 کروڑ روپے میں خریدے جائیں گے ہوائی پٹی کو تباہ کرنے والے 160 ہتھیار

نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) دہلی حکومت نے اپنی عوامی فلاحی اسکیموں اور شہری سہولیات کی معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے میٹرو نیٹ ورک کا سہارا لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کے روز آئی ٹی او میٹرو اسٹیشن سے سیوا سنکلپ ابھیان کے تحت خاص طور پر تیار کی گئی میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس ٹرین پر حکومت کی مختلف اسکیموں اور شہری سہولیات سے متعلق معلومات نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیوا سنکلپ ابھیان کا مقصد حکومت کی اسکیموں اور خدمات کو شہریوں کے اور قریب پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میٹرو روزانہ بڑی تعداد میں لوگوں کو جوڑتی ہے اور اس کے ذریعے اسکیموں کی معلومات پہنچانے سے اہل شہریوں کو دستیاب سہولیات کے بارے میں بیدار ہونے اور ان سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عوامی فلاحی اسکیموں کی معلومات صرف سرکاری دفاتر یا آن لائن ذرائع تک محدود نہ رہیں، بلکہ لوگوں کے روزمرہ کے سفر کے دوران بھی ان تک پہنچیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابھیان کے تحت آیوشمان وے وندنا اسکیم، لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی، ایم ایس ایم ای کے لیے کاروبار میں آسانی اور بغیر گارنٹی 10 کروڑ روپے تک کے قرضے، الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کے تحت ٹیکس فوائد اور سبسڈی، پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم، پانچ روپے میں کھانے کی اٹل کینٹین اسکیم، دہلی لکشمی اسکیم کے تحت ضرورت مند خواتین کو ہر ماہ 2,500 روپے کی امداد، میٹرو کی توسیع، سوچھ دہلی-ہرت دہلی ابھیان، خواتین کے لیے سہیلی پنک سمارٹ کارڈ، 1,511 غیر مجاز کالونیوں کو باقاعدہ بنانے اور سوچھ یمنا مشن جیسے اقدامات کی معلومات لوگوں تک پہنچائی جائے گی۔ حکومت کے مطابق بیداری مہم صرف میٹرو ٹرینوں کی ریپنگ تک محدود نہیں رہے گی۔ دہلی میٹرو کے اسٹیشنوں پر ڈیجیٹل اسکرینوں اور ویڈیو والز کے ذریعے بھی اسکیموں سے جڑے پیغامات دکھائے جائیں گے۔ ان اسکرینوں پر ہر پانچ منٹ میں 15 سیکنڈ کے لیے متعلقہ پیغامات دکھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دہلی خطے کے میٹر اسٹیشنوں پر مستقل تشہیری پینل لگائے جائیں گے، جن کے ذریعے مسافروں کو سرکاری اسکیموں اور سہولیات کی معلومات دی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر یوکرین کا امریکہ کے ساتھ اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کا امکان

Next Post

جنوبی چھتیس گڑھ کے دور دراز علاقوں میں جلد دوڑے گی ٹرین، تاروکی-راوگھاٹ ریل سیکشن پر لائن بچھانے کا کام مکمل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مذہبی بنیاد پر ’وندے ماترم‘ نہ پڑھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے: ڈاکٹر سید احمد خاں
قومی خبریں

مذہبی بنیاد پر ’وندے ماترم‘ نہ پڑھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے: ڈاکٹر سید احمد خاں

2026-09-24
فضائیہ کے لیے 811 کروڑ روپے میں خریدے جائیں گے ہوائی پٹی کو تباہ کرنے والے 160 ہتھیار
قومی خبریں

فضائیہ کے لیے 811 کروڑ روپے میں خریدے جائیں گے ہوائی پٹی کو تباہ کرنے والے 160 ہتھیار

2026-09-24
انتخابی کمیشن کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، دو کمشنروں کے اعتراضات عام کرنے کا مطالبہ
قومی خبریں

انتخابی کمیشن کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، دو کمشنروں کے اعتراضات عام کرنے کا مطالبہ

2026-09-24
ڈاکٹروں نے کھڑگے کو پیس میکر لگانے کا مشورہ دیا
قومی خبریں

الیکشن کمیشن میں عدم اتفاق جمہوریت کے لیے ٹھیک نہیں، الیکشن کمشنر کو ہٹائے حکومت: کھرگے

2026-09-24
خواتین اور ٹرانسجینڈرز کو ملیں گے 1,300 گلابی ای-آٹو
قومی خبریں

خواتین اور ٹرانسجینڈرز کو ملیں گے 1,300 گلابی ای-آٹو

2026-09-24
قومی خبریں

بی جے پی تنظیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، 28 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انچارج اور شریک انچارج مقرر

2026-09-24
قومی خبریں

جنوبی چھتیس گڑھ کے دور دراز علاقوں میں جلد دوڑے گی ٹرین، تاروکی-راوگھاٹ ریل سیکشن پر لائن بچھانے کا کام مکمل

2026-09-24
عالمی نظام دباؤ میں، تعاون بڑھانا ہوگا
قومی خبریں

عالمی نظام دباؤ میں، تعاون بڑھانا ہوگا

2026-09-23
Next Post

جنوبی چھتیس گڑھ کے دور دراز علاقوں میں جلد دوڑے گی ٹرین، تاروکی-راوگھاٹ ریل سیکشن پر لائن بچھانے کا کام مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.