منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کچھ تو لوگ کہیں گے !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-15
in ٹاپ سٹوری
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

                بہتر یہی ہے کہ آپ اس بارے میں ہم سے ہماری رائے نہ پوچھئے اور……. اور اس لیے نہ پوچھئے کہ اللہ میاں کی قسم، اس پر ہماری کوئی رائے نہیں ہے۔ یا آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ کسی بات پر کوئی رائے نہ رکھنا بھی ایک رائے ہے۔ اگر ایسا ہے تو پھر ایسا ہی سہی۔لیکن ہم پھر کہیں گے کہ سیاست دانوں کی اپنی زندگی، نجی زندگی بھی ہوتی ہے اور اس نجی زندگی میں وہ کیا کرتے ہیں اور کیا نہیں، یہ ان کا نجی اور ذاتی معاملہ ہے۔کم و بیش گزشتہ دو برسوں سے ہم گورے گورے بانکے چھورے، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی بات کرتے رہے ہیں…….جب سے یہ جناب لولی لنگڑی اور آدھی ادھوری حکومت کے وزیراعلیٰ بن گئے، تب سے ہم ان کی بات کرتے رہتے ہیں…… ان کی حکومت کی ناکامیوں کی بات، ان کے نامکمل وعدوں کی بات،ان کی وعدہ خلافیوں کی بات‘ ان کی غیر سیاسی پختگی کی بات اور ان کی باتوں کی بات……. یہ سب ہم گزشتہ دو برسوں سے کرتے آئے ہیں۔حالیہ کچھ دنوں سے بھی ہم وزیراعلیٰ ہی کی بات کر رہے ہیں، لیکن موضوع ذرا ہٹ کے ہے۔ اس کا تعلق ان کی حکومت سے نہیں……. ان کے صحیح یا غلط طرزِ حکومت سے نہیں اور بالکل بھی نہیں۔ ایک الگ موضوع کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی بات کر رہے ہیں……. تب سے کر رہے ہیں جب سے یہ جناب فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ایک خاتون کے ہمراہ یہ جلوہ افروز ہو گئے۔تب سے اپنے شہر کے گلی کوچوں، نکڑ‘چوراہوں  اور نجی محفلوں میں اسی کی بات ہو رہی ہے……. صاحب، اب تو لوگوں کو بات کرنے سے روک نہیں سکتے ہیں……. اور یہ بھی سچ ہے کہ انہیں روکا بھی کیوں جائے؟ کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں، یہاں ہر کسی کو اپنی بات سامنے رکھنے کی آزادی  ہے۔اس لیے صاحب، ہم کسی کو اس بارے میں بات کرنے سے نہیں روک سکتے ہیں اور……. اور اس لیے بھی نہیں روک سکتے ہیں، کیوں کہ جس کے بارے میں یہ بات کر رہے ہیں، وہ آپ اور ہماری طرح کوئی عام خام آدمی نہیں بلکہ جموں و کشمیر کی لولی لنگڑی اور آدھی ادھوری حکومت کے وزیراعلیٰ ہیں……. اس لیے کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔لوگوں کا کام ہے کہنا اور یقیناً لوگوں کو کہنے سے کوئی نہیں روک سکتا، کہ یہ ایک آزاد ملک کے واسی ہیں……. اور ہاں صاحب، عمر عبداللہ بھی آزاد ملک کے واسی ہیں……. بعد میں ہمارے اور آپ کے وزیراعلیٰ ہیں۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وقف بورڈ کی ترجیحات کیا ہونی چاہئیں؟

Next Post

خواتین ترقیاتی کارپوریشن کے  دو فیلڈ ورکرز رشوت لیتے گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

خواتین ترقیاتی کارپوریشن کے  دو فیلڈ ورکرز رشوت لیتے گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.