جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-11
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

پورٹسماؤتھ، 10 ستمبر (یواین آئی): پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس وقت غیر متوقع صورتحال سے دوچار ہوگئی جب برطانوی شہر پورٹسماؤتھ کے ایک ہوٹل میں اسے غلطی سے پناہ کے متلاشی افراد کا گروپ سمجھ لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق تقریباً 40 افراد پر مشتمل پاکستانی ٹیم میریئٹ ہوٹل پہنچی تو بعض افراد نے اسے پناہ گزینوں کا گروپ سمجھ کر احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے جس سے کچھ دیر کے لیے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ریفارم پارٹی کے کونسلر جارج میڈوک نے ہوٹل سے رابطہ کرکے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کوچ سے بات کی۔ بعد ازاں انہوں نے مظاہرین کو بتایا کہ ہوٹل پہنچنے والے افراد پناہ گزین نہیں بلکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ارکان ہیں، جس کے چند ہی منٹ بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔
میڈوک نے واقعے کو انتہائی بدقسمت قرار دیا۔ واقعے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ حکام سے رابطہ کیا ہے جبکہ ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف چار روزہ میچ کھیلا تھا، جس میں اسے 10 رنز سے شکست ہوئی۔ تاہم 9 ستمبر کو کھیلے گئے یوتھ ون ڈے میں پاکستان نے 177 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
رپورٹس کے مطابق منگل کی شام تقریباً 30 سے 40 افراد کوشام کے میریئٹ ہوٹل کے باہر جمع ہوئے۔ افواہ پھیلی تھی کہ مہاجرین کو لے جانے والی ایک بس وہاں پہنچی ہے۔ مظاہرین میں سے کچھ لوگ اس منزل تک بھی پہنچ گئے جہاں پاکستانی ٹیم کے ارکان قیام پذیر تھے اور کھلاڑیوں کے کمروں کے دروازے کھٹکھٹائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ افسر سمیر سید نے بتایا کہ کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور صورتحال کو مزید کشیدہ نہیں ہونے دیا۔ ہیمپشائر پولیس کے مطابق موقع پر پہنچنے والے اہلکاروں کو کسی جرم کے ارتکاب کا ثبوت نہیں ملا اور رات تقریباً 9 بجے تک مظاہرین منتشر ہوگئے۔
سمیر سید نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں، جس نے ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ کرنے والی ٹیم کی حفاظت، سیکیورٹی اور فلاح و بہبود پوری کرکٹ برادری کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے باوجود پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اگلے روز اپنا طے شدہ میچ کھیلا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس نوعیت کا واقعہ دوبارہ پیش نہیں آئے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

Next Post

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
Next Post

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.