نئی دہلی؍۸ ستمبر
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونائی کمار سکسینہ کو منگل کے روز موجودہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ’’رخصت پر غیر موجودگی‘‘ کے دوران جموں و کشمیر کا اضافی چارج سونپا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منوج سنہا، جنہوں نے۷؍ اگست۲۰۲۰ کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا، اس وقت سرکاری دورے پر امریکہ میں ہیں۔
راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا، ’’بھارت کے صدر جمہوریہ نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونائی کمار سکسینہ کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے فرائض انجام دینے کے لیے مقرر کیا ہے، یہ تقرری جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کی رخصت پر غیر موجودگی کے دوران نافذ رہے گی۔‘‘
۔۔۔۔(ایجنسیاں )









