اتوار, اکتوبر 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-08
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ریکھا گپتا نے باقاعدہ صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

سونیا گاندھی کی خودنوشت کا 10 نومبر کوہوگا اجرا، انسٹاگرام پر بھی ہوئیں سرگرم

نئی دہلی، 7 ستمبر (یواین آئی) مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل نے ملک میں اعلیٰ معیار کے میڈیکل ٹورزم (طبی و سیاحتی) ماحولیاتی نظام کو وسعت دینے اور اسے اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ بین الاقوامی صحت اور فلاح و بہبود کی خدمات کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر قائم کرنے کے مقصد سے پیر کو پانچ نکاتی منصوبہ پیش کیا، جس میں انہوں نے ہنرمندی کی ترقی کو سب سے زیادہ ترجیح دی۔
مسٹر گوئل نے دارالحکومت میں بھارت ہیلتھ گلوبل ایکسپو-2026 کے تحت منعقدہ ’سنجیونی‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلی ترجیح مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں (کیئر گیورز) کو تربیت دینا اور انہیں باقاعدہ طور پر سرٹیفائیڈ کرنا ہے۔ اس شعبے کو ایسا ہنرمند افرادی قوت تیار کرنا چاہیے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق صحت کی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
انہوں نے دوسرے نکتے کے طور پر زیادہ سے زیادہ اسپتالوں کو ’ہیل اِن انڈیا‘ گیٹ وے سے منسلک ہونے کی ترغیب دینے اور علاج کے پیکیجز کو ایمانداری، اخلاقیات اور شفافیت کے ساتھ شائع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں دھوکہ دہی یا کسی بھی طرح کی ایک غلط کارروائی بھی ملک کی ساکھ، کاروبار اور اعتماد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
تیسرے نکتے کے طور پر مسٹر گوئل نے انشورنس کمپنیوں اور ہیلتھ ٹیک کمپنیوں سے ایسے مصنوعات اور پلیٹ فارم تیار کرنے کی اپیل کی۔ چوتھے نکتے کے طور پر انہوں نے دنیا بھر میں نمائشوں اور پریزنٹیشنز کے انعقاد، سہولت کاروں (فیسلیٹیٹرز) کا نیٹ ورک قائم کرنے اور عالمی سطح پر اسپتالوں کے ساتھ شراکت داری اور معاہدے کرنے کی تجویز دی۔
پانچویں نکتے کے طور پر وزیر نے ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسپتالوں اور ویلنس مراکز میں معیار پر توجہ مرکوز کریں، ان کے نیٹ ورک کو وسعت دیں، معیاری طبی سہولیات کو عالمی سطح پر شناخت دلائیں اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان سہولیات کی مؤثر تشہیر کریں۔
انہوں نے کہا کہ طبی سیاحت کی سہولیات کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے شہروں تک بھی پہنچایا جانا چاہیے۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، نئی معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی مریضوں کے لیے بھی صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

Next Post

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ریکھا گپتا نے باقاعدہ صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے باقاعدہ صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

2026-10-24
سونیا گاندھی کی خودنوشت کا 10 نومبر کوہوگا اجرا، انسٹاگرام پر بھی ہوئیں سرگرم
قومی خبریں

سونیا گاندھی کی خودنوشت کا 10 نومبر کوہوگا اجرا، انسٹاگرام پر بھی ہوئیں سرگرم

2026-10-24
قومی خبریں

ریحان واڈرا کی تصویری نمائش سے کچھ تصاویر ہٹانے کی درخواست، بیکانیر ہاؤس مینجمنٹ کمیٹی نے جاری کیا بیان

2026-10-24
قومی خبریں

مرکزی حکومت نے گاڑیوں کے لیے سخت حفاظتی ضوابط جاری کر دیے، اکتوبر 2027 سے اینٹی تھیفٹ اموبلائزر لازمی

2026-10-24
قومی خبریں

ہندوستان کی سعودی عرب میں حملوں کی سخت مذمت، ایک ہندوستانی شہری ہلاک، تین زخمی

2026-10-24
قومی خبریں

راہل گاندھی پارٹ ٹائم لیڈر، فل ٹائم سیاح ہیں: شیوراج سنگھ چوہان

2026-10-24
ارو ناچل میں جھڑپیں :چین گشت کے طے شدہ طریقۂ کار سے منحرف
اہم ترین

ارو ناچل میں جھڑپیں :چین گشت کے طے شدہ طریقۂ کار سے منحرف

2026-10-24
اوم برلا چیف الیکشن کمشنر کے مواخذے کی تحریک کا جائزہ لیں گے، این سی پی آئی ارکان کو مزید مہلت دینے سے انکار
قومی خبریں

اوم برلا چیف الیکشن کمشنر کے مواخذے کی تحریک کا جائزہ لیں گے، این سی پی آئی ارکان کو مزید مہلت دینے سے انکار

2026-10-23
Next Post

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.