ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-08
in کھیل
A A
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے تسکین احمد بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل

مونا اگروال نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا

نیویارک، 7 ستمبر (یو این آئی) دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے 20ویں سیڈ یافتہ ٹامی پال کو سیدھے سیٹوں میں 6-4، 6-3، 6-4 سے ہرا کر اپنے پانچویں یو ایس اوپن کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ ٹاپ سیڈ یافتہ آرینا سبالینکا نے اتوار کو امریکی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو 6-4، 6-3 سے ہرا کر مسلسل چھٹے سال آخری آٹھ میں جگہ بنا لی۔
سبالینکا اور ٹاؤن سینڈ نے پہلے پانچ گیمز میں ایک دوسرے کی سروس توڑی۔ دو بار کی یو ایس اوپن چیمپئن سبالینکا 5-2 سے آگے تھیں، جس کے بعد ٹاؤن سینڈ نے دو گیمز جیتے، لیکن سبالینکا نے اپنی سروس پر فور ہینڈ ونر کے ساتھ سیٹ اپنے نام کر لیا۔ دوسرے سیٹ میں ٹاؤن سینڈ نے پہلے سروس توڑی اور 3-1 کی برتری حاصل کی، لیکن اس کے بعد سبالینکا نے مسلسل پانچ گیمز جیتے۔
سبالینکا، جو مسلسل 99 ہفتوں تک نمبر 1 رینکنگ پر رہیں (جو اب تک کا چھٹا سب سے طویل عرصہ ہے)، نے کہا کہ اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے لوگ جیسا سوچتے ہیں، اس سے کہیں زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا، "شاید لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ اس معیار کو برقرار رکھنا ذہنی اور جسمانی طور پر کتنا مشکل ہے۔ ذہنی طور پر، میں ان باتوں سے دور رہتی ہوں، کیونکہ جس لمحے آپ اس کے بارے میں سوچنا شروع کرتے ہیں، آپ اپنی لے (ردھم) کھو دیتے ہیں۔”
سبالینکا کا اگلا مقابلہ چیک جمہوریہ کی چھٹی سیڈ یافتہ لنڈا نوسکووا سے ہوگا، جنہوں نے یوکرین کی 11ویں سیڈ یافتہ مارٹا کوستیوک کو 7-5، 5-7، 6-4 سے ہرا کر اپنے پہلے یو ایس اوپن کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
سبالینکا نے کہا، "لنڈا کا کھیل کا انداز بہت جارحانہ ہے۔ وہ بہت اچھی سروس کر رہی ہیں اور بہت تیزی سے کھیل رہی ہیں۔ اس پاور اور انرجی کا سامنا کرنے کے لیے آپ کو بہت نیچے جھک کر کھیلنا ہوگا۔ میں نے ان کے خلاف کچھ میچ کھیلے ہیں، اور وہ آسان میچ نہیں تھے۔”
تیسری سیڈ جیسیکا پیگولا نے رومانیہ کی 16 ویں سیڈ سورانا سرسٹیا کو 6-3، 6-4 سے ہرا کر لگاتار تیسری مرتبہ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
مردوں کے ڈرا میں، پال کے خلاف 6-4، 6-3، 6-4 سے جیت کے بعد، الکاراز نے کہا کہ اس جیت سے انہیں پتہ چلا کہ ان کا کھیل کس سطح پر ہے۔ "میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ میں اس وقت کہاں ہوں۔ ٹومی پال کو ہرانا ہمیشہ یہ دیکھنے کا ایک اچھا طریقہ ہے کہ آپ کہاں ہیں، اور میں نے آج جو کچھ کیا اس سے میں بہت خوش ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے بہت اچھی سروس ریٹرن کی۔ آج میں نے کھیل کو اچھی طرح سمجھا، ہر لمحہ کیا کرنا ہے اور صحیح چیزوں کو کیسے استعمال کرنا ہے، یہ مجھے معلوم تھا۔ اس لیے میں بہت خوش ہوں۔
11ویں سیڈ فرانسس ٹیافو نے روس کے ساتویں سیڈ ڈینیئل میدویدیف کو 7-6 (1)، 6-4، 7-6 (6) سے شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ ہم وطن ایلکس مائیکلسن سے ہوگا جنہوں نے ارجنٹینا کے 27 ویں سیڈ ٹامس مارٹن ایچیوری کو 7-6 (6)، 6-4، 6-4 سے شکست دی تھی۔
آٹھویں سیڈ امریکہ کے بین شیلٹن نے سیدھے سیٹوں میں اسٹیفانوس ستسیپاس کو شکست دے کر کوارٹر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس جیت کے ساتھ ہیی مردوں کے سنگلز میں چیمپئن کا 23 سالہ انتظار ختم ہونے سے گھریلو امیدیں بھی برقرار ہیں۔ شیلٹن نے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونان سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی نمبر 3 کو 6-2، 6-3، 6-4 سے ہرا کر آخری آٹھ میں جگہ پکی کرلی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

Next Post

اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے تسکین احمد بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل
کھیل

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے تسکین احمد بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل

2026-10-24
مونا اگروال نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا
کھیل

مونا اگروال نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا

2026-10-24
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی سے قبل جاپانی ہاکی ٹیم کا موہالی پہنچنے پر شاندار پنجابی استقبال

2026-10-24
کھیل

اناہت سنگھ نے آٹھ بار کی عالمی چیمپئن نور الشیربینی کو ہرایا

2026-10-24
کھیل

شیکھر موہن نیوزی لینڈ دورے پر دوسرے اور تیسرے چار روزہ میچ کے لیے انڈیا اے ٹیم میں شامل

2026-10-24
کھیل

کشن دوسرے ٹی-20 سے باہر، ویبھو سوریہ ونشی کو موقع ملنے کا امکان

2026-10-24
کھیل

ٹم ڈیوڈ تسمانیہ کے لیے 50 اوور کا میچ کھیلیں گے، 2027 ورلڈ کپ پر نظریں

2026-10-24
امریکی اسکواش ٹورنامنٹ میں اناہت سنگھ نے نور الشربینی کو حیران کر دیا
کھیل

امریکی اسکواش ٹورنامنٹ میں اناہت سنگھ نے نور الشربینی کو حیران کر دیا

2026-10-23
Next Post

اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.