بیروت، 7 ستمبر (یو این آئی) قاتل اسرائیلی فوج لبنان پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے کفر رومان پر رات گئے شدید فضائی حملے کیے ۔
این این اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ ناباتیہ کے نزدیک کفر رومّان میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت پر آدھی رات کے فوراً بعد ہوا، جس نے عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ایمرجنسی ٹیموں نے ملبے سے نو لاشیں برآمد کیں، جن میں دو شیر خوار بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں، جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے تین منزلہ شہری عمارت پر براہ راست بمباری کی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت نو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ علاقے میں تباہ کاری اس تک محدود نہیں تھی۔ کیفر رومان میں ایک شہری گاڑی کو ڈرون کی طرف سے نشانہ بنائے جانے سے 2 طبی کارکنان جان بحق ہو گئے۔ جس سے شہر میں مجموعی جانی نقصان 11 تک ہو گیا۔
اسرائیلی فضائیہ نے مبینہ طور پر بالائی نبطیہ اور عرب سلیم قصبوں پر بھی بمباری کی۔ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنا قبضہ اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 2 مارچ سے اب تک ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4,362 ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 12,378 تک پہنچ گئی ہے۔
مقامی اور طبی ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق، اسرائیلی فوج نے پھر بھی جنگ بندی کے باوجود غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔
دیر البلح شہر میں بے گھر ہونے والوں کے قیام کردہ حولے اسکول پر توپ کے حملے میں ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
الاقصی شہداء ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ صلاح الدین روڈ پر واقع اسکول کے ایک کمرے میں گرنے والے ایک شیل نے محوِ نیند بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا۔ غزہ شہر کے مغرب میں مواصلاتی چوراہے کے قریب جہاں شہری جمع تھے، اسرائیلی ڈرون کے حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔ شہر کے مرکز میں واقع فلسطین اسٹیڈیم کے نزدیک، اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ایک نوجوان اسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔
علی الصبح غزہ شہر کے مغرب میں واقع النصر محلے میں ایک کار کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں راستے پر موجود یوسف عقِیلہ اور ان کی بیٹی وفا ہلاک ہو گئے۔ الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بھی شہریوں کے اجتماع پر ایک اور ڈرون حملے میں چار فلسطینی درمیانے اور شدید زخمی ہو گئے۔
غزہ میں فلسطینی وزارتِ صحت کے تازہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 1344 تک اور زخمیوں کی تعداد 4,481 تک پہنچ گئی ہے۔




