آئیچی-ناگویا (جاپان)، 23 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی نشانہ باز مونا اگروال نے جمعہ کو ایشیائی پیرا کھیل 2026 کے آر 8، خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔
یہاں ٹاپس کی کھلاڑی مونا اگروال نے 357.5 پوائنٹس حاصل کرکے سونے کا تمغہ جیتا اور تاریخ رقم کی۔ انہوں نے ایک نیا عالمی ریکارڈ اور ایشیائی پیرا کھیلوں کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایشیائی پیرا کھیلوں میں اس مقابلے میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی پیرا نشانہ باز بن گئیں۔





