کولمبیا//
کینیڈا کے برٹش کولمبیا کے لینگلے میں متعدد مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں ایک مشتبہ شخص سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے مطابق لینگلی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے بےگھر افراد تھے۔ فائرنگ شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی۔قبل ازیں پولیس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن بعد میں کہا گیا کہ مشتبہ شخص کو گولی ماردی گئی ہے اور اس کی موت موقع پر ہی ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مقتول مشتبہ اور متاثرین کے درمیان کیا تعلق تھا اور اس واقعہ کو انجام دینے کے پیچھے کیا مقصد تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے شہر لینگلے اور لینگلے ٹاؤن شپ کے کئی علاقوں کو عوام کے لیے بند کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کینیڈا میں ایک متعصب شخص نے کلہاڑی سے مسجد میں موجود افراد پر حملہ کردیا، حملے کے باعث متعدد زخمی ہوگئے۔ نمازیوں پر حملے کا واقعہ مسی ساگا میں واقع مسجد میں اس وقت پیش آیا، جب مسلمان فجر کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔