پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

قومی گیت کو فرقہ وارانہ دباؤ، ووٹ بینک کی سیاست کے ماتحت کرنے کی ہر کوشش کی مخالفت کی جائے گی: بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-24
in قومی خبریں
A A
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

نئی دہلی، 22 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ‘وندے ماترم. کے پہلے دو بند گانے کی کانگریس پارٹی کی تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی گیت کو فرقہ وارانہ دباؤ، سیاسی ترغیب یا تنگ نظر ووٹ بینک کی سیاست کے ماتحت کرنے کی ہر کوشش کی مخالفت کرے گی۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ کسی پارٹی کی کوئی تجویز آئینی فیصلے یا پارلیمنٹ کے قانون سے اوپر نہیں ہو سکتی۔
بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں بتایا کہ پارٹی نے "آج 22 اگست 2026 کو وندے ماترم کے احترام اور اس کی تاریخی وراثت کی حفاظت کے سلسلے میں ایک اہم قرار داد منظور کی۔” انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی 19 اگست 2026 کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اس فیصلے کی شدید مذمت اور واضح الفاظ میں مخالفت کرتی ہے جس میں اہم اپوزیشن پارٹی نے 1937 میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی اس تجویز کو دوبارہ منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پروگراموں میں ‘وندے ماترم کے صرف پہلے دو بند تک محدود رکھا جائے گا۔
مسٹر نبین نے کہا کہ "بی جے پی وندے ماترم کوہندستان کا قومی گیت ، بھارت ماتا کے تئیں عقیدت کا اظہار، تحریکِ آزادی کا منتر اورہندستان کے قومی شعور کا نہ مٹنے والا نشان مانتی ہے۔” اس کے لیے بی جے پی نے 10 نکات پر مشتمل عزم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی 19 اگست 2026 کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ذریعہ 1937 کے انداز کو دہراتے ہوئے وندے ماترم کے پہلے دو بند تک محدود کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت اور واضح مخالفت کرے گی۔ بی جے پی مکمل وندے ماترم کے احترام، وقار، میراث اور قومی حیثیت کی حفاظت کرے گی، اسے ہندستان کا قومی گیت ، قومی شعور کا لازوال نشان اور جدوجہدِ آزادی کی شاندار میراث مانے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی 1950 میں آئین ساز اسمبلی کے اعلان نیز 2026 میں پارلیمنٹ کے ذریعہ قومی ترانے کو جن گن من کے مساوی قانونی تحفظ فراہم کیے جانے سے قائم شدہ صورتحال کی مضبوطی سے توثیق کرے گی۔ بی جے پی قومی گیت کو فرقہ وارانہ دباؤ، سیاسی خوشنودی کے حصول یا تنگ نظر ووٹ بینک کی سیاست کے ماتحت کرنے کی ہر کوشش کی مخالفت کرے گی۔ پارٹی کانگریس کو یاد دلائے گی کہ اس کی ورکنگ کمیٹی کی کوئی بھی تجویز ہندستان کے آئینی اداروں اور پارلیمنٹ کے بنائے گئے قوانین سے اوپر نہیں ہو سکتی۔ 1937 کا سیاسی سمجھوتہ 1950 کے آئینی فیصلے اور 2026 میں پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون سے اوپر نہیں رکھا جا سکتا۔
بی جے پی نے یہ بھی عزم کیا ہے کہ وہ عوام کے سامنے اس تاریخی اور سیاسی پس منظر کو اجاگر کرے گی، جس میں وندے ماترم کے گیت کو محدود کیا گیا تھا، جس میں مسلم لیگ کے اعتراضات نیز بعد میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ اور علیحدگی پسند مانگوں کی سیاست شامل تھی۔
پارٹی مہاتما گاندھی کے اس تاریخی قول کو عوام تک پہنچائے گی، جس میں انہوں نے وندے ماترم کو "سامراجیت مخالف نعرہ” اور "پاکیزہ ترین قومی جذبے” سے جڑا ہوا بتایا تھا۔ بی جے پی کارکنوں کے ذریعے ملک گیر مہم چلائے گی، جس کے تحت وندے ماترم کی تاریخ، معنی، قومی اہمیت اور شاندار میراث ہندستان کے ہر کونے تک پہنچائی جائے گی۔
پارٹی کی جانب سے خصوصاً نئی نسل کے درمیان بیداری کی مہم چلائی جائے گی، تاکہ چھ بند پر مشتمل مکمل قومی ترانے اور اس کی تاریخ کو بھولنے نہ دیا جائے اور آنے والی نسلیں سمجھ سکیں کہ وندے ماترم کے ساتھ ہندستان کی آزادی، جدوجہد، قربانی اور قوم کی بیداری کی کتنی گہری یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ سیاسی سہولت یا خوشنودی کے لیے وندے ماترم کے احترام اور میراث سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
پارٹی نے کہا کہ یہ صرف کسی سیاسی پارٹی سے جڑا موضوع نہیں ہے۔ یہ ہندستان کے احترام اور ان بے شمار حب الوطنوں کی میراث کا سوال ہے، جنہوں نے وطن کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔
پارٹی اہل وطن سے اپیل کرتی ہے کہ وہ یاد رکھیں – وندے ماترم کے الفاظ کبھی اتنے طاقتور تھے کہ ایک سلطنت ان سے خوفزدہ ہو اٹھی تھی۔ انگریزوں نے انہیں دبانے کی کوشش اس لیے کی کیونکہ ان الفاظ نے مزاحمت کا شعور بیدار کیا تھا۔ نسل در نسل ہندستانیوں نے انہیں آزادی، قربانی اور قومی وقار کے منتر کے طور پر اپنایا۔
مسٹر نبین نے کہا ہے کہ اس میراث کو آج کی ووٹ بینک کی سیاست کے حساب کتاب میں محدود نہیں کیا جا سکتا۔ 1947 میں ہندستان کی آزادی کا نعرہ ‘وندے ماترم’ تھا، اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں 2047 کے ‘وکست بھارت’ کا عظیم نعرہ بھی ‘وندے ماترم’ ہی ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چار سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے کلورفینیرامائن-فینائلیفرائن مرکب ادویات پر پابندی

Next Post

بجلی کے نرخ اور وعدوں کا بوجھ                

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
Next Post
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست

بجلی کے نرخ اور وعدوں کا بوجھ                

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.