پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑی، حکومت نے تہواروں سے پہلے چینی کی مٹھاس میں کڑواہٹ گھولی: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-24
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

نئی دہلی، 22 اگست (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور متوسط طبقے کا گھریلو بجٹ پوری طرح بگڑ گیا ہے۔
پارٹی نے ہفتہ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ صابن، ڈیٹرجنٹ، ٹوتھ پیسٹ اور بسکٹ جیسی روزمرہ کی اشیاء سے لے کر آٹا، چاول، مصالحے، خوردنی تیل اور چینی جیسی ضروری اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ پارٹی کے مطابق، گزشتہ ایک مہینے میں آٹے کی قیمت 32 سے بڑھ کر 40 روپے نیز چاول کی 42 سے 54 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ زیرے کی قیمت 180 سے 380 روپے، ہلدی کی 130 سے 260 روپے، سرسوں کے تیل کی 165 سے 200 روپے، مونگ پھلی کے تیل کی 170 سے 230 روپے اور ریفائنڈ تیل کی 130 سے 190 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ چینی بھی دو مہینوں میں تقریباً 40 فیصد تک مہنگی ہوئی ہے۔
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ دنیا کے بڑے چینی پیداکار اور برآمد کنندہ ہندستان میں چینی کا ذخیرہ نو سال کی سب سے نچلی سطح پر کیوں ہے اور صورتحال چینی کی برآمد روکنے نیز 10 لاکھ ٹن چینی ڈیوٹی فری درآمد کرنے تک کیوں پہنچی؟ انہوں نے کہا کہ تین مہینے میں چینی تقریباً 40 فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔ تہواروں سے پہلے عوام پر پڑی اس مہنگائی کی مار کا ذمہ دار کون ہے؟ انہوں نے سوال کیا کہ جب ملک میں چینی کی کمی ہے اور حکومت بیرونِ ملک سے چینی منگوا رہی ہے تو گنے اور اناج کو ای-20 کے لیے ایتھنول بنانے میں استعمال کرنے کی پالیسی کا جائزہ کیوں نہیں لیا جا رہا ہے؟
پارٹی کے شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ صابن سے گاڑیوں تک، مصالحوں سے آٹا، چاول، چینی اور تیل تک مہنگائی کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عام لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکومت بڑھتی مہنگائی کو قابو میں کرنے کے لیے کوئی موثر قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ساحل کی شکایت پر ایف آئی آر درج، راہل ایف آئی آر ہونے تک سنسد مارگ تھانے کے باہر دھرنے پر بیٹھے

Next Post

ہندستانی بحریہ کو سونپا گیا تیسرا انٹی سب میرین وارفیئر شیلو واٹر کرافٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
Next Post
ہندستانی بحریہ کو سونپا گیا تیسرا انٹی سب میرین وارفیئر شیلو واٹر کرافٹ

ہندستانی بحریہ کو سونپا گیا تیسرا انٹی سب میرین وارفیئر شیلو واٹر کرافٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.