پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسلام آباد اور نئی دہلی نے  ایک دوسرے کے ہائی  کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, عالمی خبریں, قومی خبریں
A A
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/ ۲۰ ؍اگست

            وفاقی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر بنے کچھ عارضی ڈھانچوں کو تجاوزات قرار دے کر گِرا دیا گیا ہے۔

             دو خبر رساں اداروں ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ اور ’اے این آئی‘ کے مطابق متعلقہ انڈین حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ویزا سیکشن کے باہر موجود تجاوزات کو گِرایا گیا ہے۔

متعلقہ

جموں کشمیر عالمی صلاحیتی مراکز کے قیام کیلئےتیار

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

             میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایسا اس لیے کیا گیا کیونکہ اسلام آباد میں بھی پاکستانی حکام نے انڈین ہائی کمیشن کے باہر سے تجاوزات ہٹائی تھیں۔

            اُدھر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے سینئر اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر  بی بی سی اُردو کو تصدیق کی ہے کہ گذشتہ دنوں ڈپلومیٹک انکلیو میں تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کی گئی تھی جس دوران انڈین ہائی کمیشن، مصری سفارتخانے اور اقوام متحدہ کے فوڈ آفس کے باہر سے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔

            تاحال اس حوالے سے پاکستان اور انڈیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

             ’اے این آئی‘ کی رپورٹ کے مطابق دلی میں حکام نے ٹریفک بولارڈز اور دیگر ایسی رکاوٹیں ہٹائی ہیں جو پاکستان کے سفارتی کمپاؤنڈ کے باہر نصب تھیں۔

            اسی طرح پاکستانی ہائی کمیشن آنے والے وزیٹرز کے لیے بنائے گئے ڈھانچے بھی ہٹائے گئے ہیں۔ تجاوزات کے خلاف ہونے والے اس آپریشن سے متعلق ’اے این آئی‘ نے کچھ ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔

            جبکہ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جو ڈھانچے گرائے گئے ہیں وہ پاکستانی ہائی کمیشن کو مختص کی گئی زمین کے باہر بنائے گئے تھے۔

            ایجنسی نے ہائی کمیشن کے باہر کی ایک تصویر شائع کی ہے جس میں ٹِن کی چادریں، لوہے کی ریلنگ اور لکڑی کے کچھ ڈھانچے اور دیگر ملبے کو زمین پر پڑا دکھایا گیا ہے۔

            پی ٹی آئی کے مطابق یہ کارروائی پاکستانی ہائی کمیشن کے ویزا سیکشن کے احاطے کی جانب کی گئی ہے۔

            ’اس طرف کئی کھڑکیاں بنی ہوئی ہیں۔ ان کھڑکیوں پر ویزا درخواستیں جمع کی جاتی تھیں۔ لوگوں کو قطار میں کھڑا کرنے کے لیے ریلنگ لگائی گئی تھی اور اوپر ٹِن کا شیڈ تھا۔ اب یہ سبھی گرا دی گئی ہیں۔ جب دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر تھے، ان دنوں یہاں ویزا لینے والوں کی بھیڑ جمع رہتی تھی۔‘

            اے این آئی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انڈین حکام نے ایسا اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر موجود پارکنگ پول ہٹانے کے جواب میں کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔ (ویب ڈیسک )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گور صاحب کی قابل غور باتیں !            

Next Post

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زوجیلا سرنگ کی آخری ۲ء۵میٹر کی رکاوٹ بھی ختم، کشمیر اور لداخ سرنگ کے ذریعے جڑ گئے
اہم ترین

جموں کشمیر عالمی صلاحیتی مراکز کے قیام کیلئےتیار

2026-10-11
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے‘

2026-10-11
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

وادی بھر میں انڈیا بلاک کے احتجاجی مارچ‘سی ای سی گیانیش کمار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

2026-10-11
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

’بی جے پی عمر سرکار کے خلاف ضلع سطح پر احتجاجی مہم چلائے گی‘

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

پی او کے میں مقیم دو ملزمان کی  ایک کروڑ روپے مالیت کی  جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے  قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد

2026-10-11
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.