پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راج ناتھ کل اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر کریں گے گفتگو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-20
in قومی خبریں
A A
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) وزیردفاع راج ناتھ سنگھ جمعرات کے روز یہاں جاپان کے وزیرِ دفاع شنجیرو کوئزومی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اسٹریٹجک اعتماد اور تعاون بڑھانے، ہند – بحرالکاہل خطے میں استحکام اور سکیورٹی کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
وزارتِ دفاع نے بدھ کے روز بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی بات چیت کے دوران تعاون کے نئے شعبوں کے امکانات پر بھی گفتگو ہوگی۔ جاپان حکومت کی جانب سے اس سال اپریل میں دفاعی سامان اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تین اصولوں کے جائزے کے بعد دونوں وزراء ‘میک ان انڈیا’ کے تحت گہرے سمندری سکیورٹی تعاون اور دفاعی سامان نیز ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دینے کے لیے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ یہ میٹنگ دو طرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک کارروائی کا منصوبہ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
ہندستان کے اپنے پہلے دورے پر آئے مسٹر شنجیرو نے آج ممبئی میں واقع ویسٹرن نیول کمانڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن اور ویسٹرن نیول کمانڈ کے چیف وائس ایڈمرل سنجے وتسیاین کے ساتھ گفتگو کی۔ جاپانی وفد کوہندستانی بحریہ کے کردار، ذمہ داریوں اور آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
مسٹر شنجیرو نے ویسٹرن نیول کمانڈ میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس سے قبل، انہوں نے نیول ڈاکیارڈ میں گورو استمبھ پرگلہائے عقیدت پیش کیے۔ انہوں نے دیسی جہاز آئی این ایس چنئی کا بھی دورہ کیا۔
ہندستان اور جاپان کے مضبوط تعلقات آزاد، کھلے، مستحکم اور خوشحال ہند – بحرالکاہل خطے کے مشترکہ نقطۂ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ جاپانی وزیرِ دفاع کا دو روزہ دورہ دو طرفہ دفاعی تعاون میں بڑھتی ہوئی رفتار کو اجاگر کرتا ہے اور شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ یہ دورہ جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان یہاں سالانہ سربراہ اجلاس کے چند ہفتوں بعد ہو رہا ہے، جس میں دونوں فریقوں نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

Next Post

گور صاحب کی قابل غور باتیں !            

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
Next Post
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟

گور صاحب کی قابل غور باتیں !            

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.