بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر میں۲۰۲۵۔۲۶ کے دوران۴۶ہزار افراد کا منشیات کی لت کا علاج

 راجیہ سبھا میں انکشاف:’پانچ برسوں میں سب سے زیادہ سالانہ تعداد؛ جموں میں دس ہزار‘سری نگر میں۶ہزارافراد کا علاج کیا گیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر میں۲۰۲۵۔۲۶ کے دوران۴۶ہزار افراد کا منشیات کی لت کا علاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۱۲؍اگست

                جموں و کشمیر میں مرکزی وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیار کی معاونت سے چلنے والے مراکز میں منشیات کی لت میں مبتلا۴۶ہزار۴۹۱؍افراد کا مالی سال۲۰۲۵۔۲۶ کے دوران علاج کیا گیا، جو گزشتہ پانچ برسوں میں ایک سال کے دوران علاج پانے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ اعداد و شمار بدھ کے روز راجیہ سبھا میں پیش کیے گئے۔

                اعداد و شمار کے مطابق۲۰۲۱۔۲۲ میں صرف۵ہزار۳۸۲؍افراد کا علاج کیا گیا تھا، جبکہ۲۰۲۲۔۲۳ میں یہ تعداد بڑھ کر۲۷ہزار۸۴۳ ہوگئی‘۲۰۲۳۔۲۴ میں۴۰ہزار۵۴۶؍اور۲۰۲۴۔۲۴ میں ۳۶ہزار۵۸۸ ہوگئی۔

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

                یہ اعداد و شمار راجیہ سبھا میں منشیات کے استعمال کے پھیلاؤ، علاج کی سہولیات اور جموں و کشمیر میں منشیات کی روک تھام اور بازآبادکاری کی خدمات کو مضبوط بنانے کے اقدامات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پیش کیے گئے۔

                ۲۰۲۵۔۲۶کے دوران سب سے زیادہ۹ہزار۹۶۰؍افراد کا علاج جموں میں کیا گیا، اس کے بعد سری نگر میں۶ہزار۲۰۴، بانڈی پورہ میں۵ہزار۷۶۹‘ کولگام میں۵ہزار۷۶۵؍اور راجوری میں۵ہزار۵۶۱؍افراد کا علاج ہوا۔ کپواڑہ میں۴ہزار۵۳۰‘ پلوامہ میں۳ہزار۴۳۳ جبکہ بڈگام میں۲ہزار۶۹۳؍افراد نے علاج حاصل کیا۔

                مرکزی حکومت نے بتایا کہ۲۰۱۸ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے نیشنل ڈرگ ڈیپینڈنس ٹریٹمنٹ سینٹر کے ذریعے کیے گئے ملک گیر سروے میں جموں و کشمیر میں تقریباً۵ء۴ لاکھ افراد کے افیون کے عادی ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔۱۰ سے۷۵ سال کی عمر کے افراد میں افیون کے استعمال کی شرح۴ء۹۱ فیصد بتائی گئی تھی۔

                سروے کے مطابق جموں و کشمیر میں تقریباً۳ء۹ لاکھ افراد شراب،۱ء۴ لاکھ افراد بھنگ،۱ء۷ لاکھ افراد سکون آور ادویات اور۱ء۳۵ لاکھ افراد نشہ آور اشیا کو سونگھ کر استعمال کرنے والے تھے۔

                اس وقت وزارت جموں و کشمیر میں ایک انٹیگریٹڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر فار ایڈکٹس، تین آؤٹ ریچ اینڈ ڈراپ اِن سینٹرز، دو کمیونٹی بیسڈ پیئر لیڈ انٹروینشن پروگرام، چھ ضلعی منشیات چھڑاؤ مراکز اور۲۱  ایڈکشن ٹریٹمنٹ فیسلٹیز کی معاونت کر رہی ہے۔

                حکومت نے بتایا کہ ان مراکز کو نیشنل ایکشن پلان فار ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن کے تحت مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، جس کے ذریعے منشیات کے استعمال کی روک تھام، بیداری، علاج، بازآبادکاری اور صلاحیت سازی کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

                مرکزی حکومت کی جانب سے۱۴۴۴۶ نمبر پر منشیات سے نجات کی ہیلپ لائن بھی چلائی جارہی ہے، جس پر ملک بھر سے اب تک۴ء۶ لاکھ سے زیادہ کالز موصول ہوچکی ہیں، جن میں جموں و کشمیر سے آنے والی۱۱۰۰۰ سے زیادہ کالز بھی شامل ہیں۔

                حکومت نے بتایا کہ نشا مکت بھارت ابھیان کے تحت جموں و کشمیر میں اب تک۱ء۲۰ کروڑ سے زیادہ افراد کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا جاچکا ہے، جن میں۶۹ء۱۴ لاکھ سے زیادہ نوجوان اور۵۱ء۲۰لاکھ خواتین شامل ہیں۔اس مہم کے تحت جموں و کشمیر میں۸۵۶۵’نشا مکتی متروں‘ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

                حکومت کے مطابق یہ مہم قومی سطح پر۲۰۲۰ میں شروع کی گئی تھی اور۲۰۲۳ میں تمام اضلاع تک توسیع دی گئی۔ اس کا مرکز بیداری اور عوامی رابطہ کاری ہے، جس کے تحت اسکولوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹی کیمپس کے علاوہ معاشرے کی سطح پر بھی مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

 

 

 

(ندائے مشرق ویب ڈیسک)

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں یومِ آزادی کی تقریبات کیلئےکثیر سطحی حفاظتی انتظامات

Next Post

 اپوزیشن کے تمام سوالات کا جواب دینے کو تیار ہوں:شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
’بھارت سمارٹ باڈر منصوبہ شروع کرے گا ‘

 اپوزیشن کے تمام سوالات کا جواب دینے کو تیار ہوں:شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.